حضرت علامہ خواجہ نورالدین شاہ جمالی
مولانا نور الدین رحمۃ اللہ (والدِ گرامی خواجہ فیض محمد شاہ جمالی علیہ الرحمہ ) مفتی محمد ظریف فیضی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : دورانِ تعلیم ایک دن راقم نے اپنے مرشد کریم (قبلہ شاہ جمالی)سے پوچھا حضور: میں نے سنا ہے کہ آپ کے والد صاحب مسلمان ہوئے تھے؟ فرمایا !ہاں میرے دادا کے گھر اولاد نہ ہوتی تھی۔ میرے پر دادا نے پیر غائبی کی خانقاہ پہ جا کر دعا کی "کہ اے اللہ میرے بیٹے کے گھر صاحب جمال و بخت والا بیٹا پیدا ہو"۔ (پیر غائبی کے مزار پہ لوگوں کی...