ضیائی شخصیات  

حضرت علامہ عبدالکافی ناروی الہ آبادی

حضرت علامہ عبدالکافی ناروی الہ آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ والد کا نام مولانا عبد الرحمٰن، کسی دو شنبہ کو ربیع الاول ۱۲۵۸؁ھ میں اپنے وطن قصبہ نارہ ضلع الہ آباد میں پیدا ہوئے، پانچ برس کی عمر میں تعلیم کی ابتدا کرائی گئی، ۱۲۸۵؁ھ میں اپنے چچا مولانا محمد عبد السبحان کے پاس قصبہ کڑا ضلع الہ آباد چلے گئے، اوّلاً قرآن پاک حفظ کیا، ۱۲۹۱؁ھ میں چچا کے ہمراہ الہ آباد پہونچے، درس نظامی کی کتابوں کا درس از ابتداء تا انتہاء انہیں سے لیا، ۱۳۰۰؁ھ میں سند فراغ ...

حضرت شیخ غلام غوث سندھی قادری

حضرت شیخ غلام غوث سندھی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یہ دونوں بزرگ سلسلۂ عالیہ قادریہ کے اولیائے کاملین سے گزرے ہیں۔ صاحبِ علم و فضل تھے۔ خوارق و کرامات میں درجۂ بلند پر فائز تھے۔ سیّد غلام غوث مرشد اور شاہ حاکم مرید تھے سب سے پہلے اِن کے دادا سیّد ظہورالدین بخاری اوچ سے لاہور میں آکر موضع علی پور جو لاہور سے چار میل کے فاصلے پر دریائے راوی کے کنارے پر واقع ہے اقامت پذیر ہوئے تھے راؤ گھاسی لسپر علی راؤ جو عہدِ اکبری میں ایک امیرِ کبیر شخص تھا وُہ ...

حضرت خواجہ قوام الدین لکھنوی

حضرت خواجہ قوام الدین لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مخدوم جہانیاں سید جلال الدین بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرید تھے آپ اپنے مریدوں کی تربیت اور ارشاد میں بڑے عالی مرتبت بزرگ تھے آپ کا مزار شریف لکھنؤ میں ہے جہاں سے خلق خدا فیض حاصل کرتی ہے اللہ عزوجل آپ کی تربت پر کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے، آمین۔ (اخبار الاخیار)...

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی

حضرت شیخ اوحدی اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ اوحدالدین کرمانی کے خلفاء میں سے تھے اپنے زمانے کے معروف اولیاء کرام میں سے تھے آپ نے ایک دیوانِ شعری ترتیب دیا تھا۔ پھر مثنوی پر ترصیعیات لکھیں وقائق و حقائق پر شعر کہے حدیقہ سنائی کے اسلوب پر اشعار کا مجموعہ لکھا یہ شعر آپ کے مشہور اشعار میں سے ہے۔ اوحدی شصت سال سختی دید   تاشبے روئے نیک بختی دید آپ کی وفات ۷۳۷ھ میں ہوئی تھی مزار پرانور تبریز میں ہے۔ اوحدالدین فرد یکتائے زماںس...