ضیائی شخصیات  

حضرت ابو الحسن علی العریضی

حضرت ابو الحسن علی العریضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  216ھ۔ اپنے بھائی امام موسیٰ کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے علوم سیکھے، ان کی اولاد سے سادات عریضیون، بنو بہاو الدّین، بنو فخار، بنو سخی، بنو الجدہ، بنو ثوابہ، بنو المختص وغیرہم بلاد مدینہ طیّبہ، مصر، نصیبین، ہندوستان وغیرہ میں آباد ہیں۔ [1] [1۔ روضۃ الشہداء 12 شرافت]...

حضرت محمد مامون دیباج

حضرت محمد مامون دیباج رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب حسن و جمال تھے اِن کی اولاد سے سادات بنو شیبہ، بنو الطیارہ، بنو العروس، بنو الخوار زمیہ وغیرہم بلادِ مصر، شیراز ہندوستان وغیرہ میں آباد ہیں۔ [1] [1۔ روضۃ الشہداء 12شرافت]...

حضرت ابو محمد اسحاق مؤتمن

حضرت ابو محمد اسحاق مؤتمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ صورت و شباہت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے مشابہت تامہ رکھتے تھے، سفیانِ بن عیینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اِن سے حدیث روایت کرتے تھے، اِن کی اولاد سے ساداتِ نبو الوارث رَے میں، اور دیگر جماعتیں بلادِ مصر، نصیبین، حران، رقہ، حلب وغیرہ میں آباد ہیں۔ [1] [1۔ روضۃ الشہداء 12شرافت]...

حضرت ابو محمد اسماعیل اعرج

حضرت ابو محمد اسماعیل اعرج رضی اللہ تعالیٰ عنہ اِن کی اولاد سے ساداتِ بنو البغیض، بنو البزار، بنو التمام وغیرہم بلادِ مصر، حلہ، سوار، دمشق، عراق عرب، ہندوستان وغیرہ میں آباد ہیں۔ [1] [1۔ روضۃ الشہداء 12شرافت]...