حضرت شیخ ذوالنون مصری
حضرت ذوالنو ن مصری رحمتہ اللہ علیہ طریقت کے امامو ں میں سے ایک بزرگ، سفینہ تحقیق و کرامت،صمصا مِ شرف وولایت حضرت ذوالنو ن ابن ابر اہیم مصری رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔آپ کا نام ثو بان تھا ۔اہل معرفت اور مشا ئخ طریقت میں آپ بڑے برگزیدہ تھے۔آپ نے ریاضت و مشقت اور طریق ملامت کو پسند رکھا تھا۔ انتظار رسولﷺ: مصر کے تمام رہنے والے آپ کے مرتبہ کی عظمت کو پہنچا ننے میں عاجز رہے اور اہل زمانہ آپ کے حال سے نا واقف رہے،یہا ں تک کہ مصر میں کسی نے بھی آپ کے حا...