متفرق  

حضرت مولانا عبدالحکیم خان﷫

حضرت مولانا عبدالحکیم خان ﷫ خلیفہ اعلی حضرت جناب مولانا عبدالحکیم خان ﷫؛ آپ ﷫ کو اعلیٰ حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خاں قادری﷫ نےاجازت و خلافت عطاء فرمائی تھی۔ امام اہل سنت﷫ نے جو خلافت و اجازت کا اشتہار شائع فرمایا تھا اس میں حضرت مولانا عبدالحکیم خان ﷫کا ذکر بایں الفاظ موجود ہے: ’’جناب مولانا مولوی عبد الحکیم صاحب، ساکن شاہ جہاں پور، ضلع میرٹھ، عالم، مدرس، مصنف، صوفی مجاز طریقت‘‘۔ (تذکرہ خلفائےاعلیٰ حضرت، ص11) آپ﷫کے...

امام ابو عبداللہ حاکم نیشاپوری

حضرت امام ابو عبداللہ حاکم نیشاپوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمد۔کنیت:ابوعبداللہ۔لقب:امام المحدثین،محدث الخراسان،حاکم نیشاپوری،صاحب ا لمستدرک۔والدکا اسمِ گرامی:عبداللہ۔مکمل نام:امام ابوعبداللہ محمد بن عبداللہ حاکم نیشاپوری رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:امام ابوعبد اللہ محمد بن عبداللہ  بن حمدون بن نعیم بن حکم الضبی ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 3/ربیع الاول 321ھ،مطابق مارچ/933ءکو"نیشاپور"(ایران) میں ہوئی۔ تحصی...

حضرت سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہ

مکّہ و یمن کے درمیان موضع سراۃ میں پیدا ہوئے، سابق الاسلام اور صادق الاسلام اور طاہر القلب تھے، حضرت ابو بکر صدّیق رضی اللہ عنہ نے امیہ بن خلف جمحی سے خرید کر آزاد کر دئیے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ان کے حق میں فرمایا کرتے ابو بکر سیّدنا اعتق سیّدنا بلا لًا (بخاری) عاشقِ ذات نبوی تھے، تمام عمر مؤذّن رہے، حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام نے اِن کے شان میں فرمایا ہے انا سابق العرب و بلال سابق الحبشۃ۔ ۲۰ھ میں دمشق میں فوت ہوکر بابِ صغیر کے پاس دفن ہوئ...

حضرت شاہ نور

آپ شاہ داؤد کے مرید اور بلند پایہ بزرگ تھے، کشف و تصرف کے مالک تھے، ابتداء میں دھوبی کا پیشہ کرتے تھے، ایک دفعہ کپڑے دھورہے تھے کہ اچانک آپ کے پاس شاہ داؤد تشریف لے آئے اور شاہ نے آپ میں صلاحیت اور جوہر قابل دیکھ کر فرمایا کہ باباکب تک لکڑیوں پر مارتے رہوگے؟ کوئی اور کام کرو، اس کے بعد شاہ نورنے اپنا پیشہ ترک کردیا اور ریاضت و یاد الٰہی میں مشغول ہوکر کمال حاصل کیا۔ شاہ نور کے ایک مرید و خلیفہ پیرک تھے جو انبالہ میں رہا کرتے تھے، اگرچہ انہوں نے ی...

مقرر جادو بیان مولانا الحاج محمد شریف نوری قصوری ﷫

            خطیب پاکستان مولانا الحاج محمد شرف نوری قصوری رحمہ اللہ تعالی ابن مولانا محمد دین مدظلہ العالی۴۔۱۳۵۳ھ؍۱۹۳۵ء میں بمقام چکوڑی (ضلع گجرات) میں پیدا ہوئے۔کنجاہ (گجرات) میں میٹرک کا امتحان پاس کیا،اس کے بعد پاکستان کی عظیم دینی درس گاہ دار العلوم حنفیہ فرید یہ بصیر پور (ضلع ساہیوال ) میں تمام متد اور کتب کی تحصیل و تکمیل کر کے فقہ عصر مولانا ابو الخیر محمد نور اللہ نعیمی دامت بر کاتہم العال...