حضرت خلیل آتا
حضرت خلیل آتا علیہ الرحمۃ حضرت خواجہ بہاؤالدین فرماتے ہیں کہ ایک رات اس کام کے شروع میں مین نے خلیل آتا رحمتہ اللہ کو خواب میں دیکھا کہ جو ترک کے بڑے مشائخ سے تھے مجھ کو درویشی کی سفارش کر رہے ہیں۔جب میں جاگا تو اس درویش کی صورت میرے ذہن میں تھی اور میری دادی نیک بخت تھی۔میں نے ان سے یہ خواب بیان کی۔انہوں نے فرمایا کہ اے فرزند تجھ کو مشائخ ترک سے حصہ ملے گا۔میں ہمیشہ اس درویش کا طالب تھا۔یہاں تک کہ ایک...