حضرت خواجہ ابو الوفا خوارزمی
حضرت خواجہ ابو الوفا خوارزمی رحمتہ اللہ تعالی خواجہ ابو الوفا کو ارباب توحید اصحاب ذوق اور وجد کے صاف مشرب سے پورا حصہ ملا ہوا تھا۔چنانچہ ان کے رسالوں" شعروں سے خصوصاً رباعیات سے یہ مطلب ظاہر ہوتا ہے۔اس مطلب کے اثبات کے لیے ان کی چند رباعیاں نقل کی جاتی ہیں۔رباعی: اے آنکہ توئی حیات جان و جانم در وصف تو گرچہ عاجز و حیرانم بینائی چشم من توئی مے بینم دانائی عقل من توئی مے دانم من از توجدانہ بودہ ام تابودم انیست دلیل طالع مسعودم درذات تو ناپد...