حضرت ابو عبداللہ احمد بن ابو عبدالرحمٰن نصر المالینی
حضرت ابو عبداللہ احمد بن ابو عبدالرحمٰن نصر المالینی رحمتہ اللہ(الانی) وہ ہرات کے مشائخ میں سردار تھے۔شیخ عموکے ہمعسر تھےاور ان کے ساتھ حج ادا کیا تھا۔مشائخ حرم کو دیکھا اور ان کی صحبت میں رہے تھے۔ظاہر باطن کے عالم تھے۔زہد اور تقویٰ میں یگانہ روزگار تھے۔تنہائی اور ترک دنیا میں باتیں کیا کرتے تھے۔ان کی باتون کا دلوں میں پورا اثر ہوا کرتا تھا۔صاحب کرامت و ولایت تھے۔ان کے اصحاب میں سے ایک تو عبداللہ بن محمد...