فاضل جلیل مولانا ولی النبی رضوی
استاذ جامعہ قادریہ رضویہ فیصل آباد پاکستان ولادت حضرت علامہ مولانا ولی النبی رضوی ابن ابو الظفر الشاہ غلام حیدر ۱۳۳۵ھ؍ ۱۹۱۶ء میں بمقام تورڈھیر تحصیل صوابی ضلع مردان میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات حضرت مولانا ولی النبی دافی خاندان کے چشم وچراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد اپنے دور کے روحانی رہنما تھے۔ زمینداری پیشہ تھا اور تمام مہمانوں کے ہاں عزت کی نگاہ سے دیکھےجاتے تھے۔ حضرت ضیاء معصوم مجددی رحمۃ اللہ علیہ سے چاروں سلسلوں میں مجاز تھے، آج بھی ان کا عرس شر...