حضرت مبلغ خوش بیاں حضرت مولانا محمد عبدالمالک لقمانوی
حضرت مبلغ خوش بیاں حضرت مولانا محمد عبدالمالک لقمانوی کھلابٹ (ہزارہ) علیہ الرحمۃ مبلغ خوش بیاں حضرت مولانا محمد عبدالمالک لقمانوی بن مولانا محمد فرید بن علامہ مولانا رحمت اللہ بن مولانا محمد انور شاہ[۱] ۴؍ربیع الثانی ۱۳۴۸ھ/ ۱۰؍ستمبر ۱۹۲۹ء میں بمقام لقمانیہ از مضافاتِ تربیلہ (ہزارہ) پیدا ہوئے۔ [۱۔ پٹھانوں میں بعض اولاد کا نام شاہ کے ساتھ آجاتا ہے۔] آپ قوم پٹھان (اتمان زئی)[۱] کے ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد عالم تھے جو ...