حضرت عبداللہ شاہ سید غازی
حضرت عبداللہ شاہ سید غازی علیہ الرحمۃ و ۹۸ ھ ف ۱۵۱ھ آپ کا اسم گرامی سیّد عبداللہ، کنیت ابو محمد اور لقب الاشتر ہے، آپ کے والد کا نام سیّد محمد نفس زکیہ اور دادا کا نام سیّد عبداللہ المحض ہے، پانچویں پشت میں حضرت سیّدنا امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ سے جاکر ملتے ہیں۔ پورا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّد ابو محمد عبداللہ الاشتر بن سیّد محمد ذوالنفس الزکیہ بن سیّد عبداللہ المحض بن سیّد حسن مثنّٰی بن سیّدنا حضرت امام حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ بن حضرت ...