حضرت ابوالعباس قاسم سیاری
حضرت ابوالعباس قاسم سیاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کا نام قاسم بن قاسم بن مہدی ہے آپ احمدبن سیار کے نواسے تھے، آپ مرد کے بڑے مشائخ میں سے تھے، آپ نے بزرگانِ دین کی صحبت سے استفادہ کیا عالم علوم شریعت عارف معارف و حقائق تھے، آپ شیخ ابوبکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ سے ارادت رکھتے تھے مرو میں حقائقِ و رموز پر جس نے سب سے پہلے سلسلۂ گفتگو کا آغاز کیا وہ آپ ہی تھے۔آپ کے والد محترم بڑے رئیس اور مالدار تھے ، ان کے مرنے پر آپ کو وراثت میں سے بہت کچھ مال و متا...