متفرق  

حضرت بابو پیر

حضرت بابو پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ آپ نےظاہری علوم  حاجی  بہاءُ الدین ٹھٹوی قُدِّسَ سِرُّہٗ سے حاصل کیے، تحفۃ الکرام میں ہے کہ آپ ساداتِ بخارا سے تھے ۔ایک دن آپ کو معلوم  ہوا کہ قطب الاقطاب سیّدمراد شیرازی پیرِ البّہ کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے ہیں  اور اس راستےسے گزریں  گے۔ آپ ایک ہفتے تک اسی راہ پر  کھڑے رہے یہاں تک کہ دوسرے ہفتے حضرت پھر وہیں سے گزرے تو زیارت نصیب ہوئی، حضرت کو ان کی عقیدت کا علم حاصل ہوگیا۔ ایک...

حضرت ابو علی سندھی، شیخ کبیر

حضرت ابو علی سندھی، شیخ  کبیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سندھ کے اہلِ معرفت میں بلند پایہ بزرگ تھے، جن سے بایزید  بسطامی نے بھی فیض حاصل کیا۔ آپ کا شمار عالمِ اسلام کے اکابر صوفیا اور علما میں ہوتا ہے۔...

حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری

حضرت ابو حفص ربیع سعدی بصری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           آپ تابعی اور محدّث تھے۔ وطن بصرہ تھا۔ سندھ میں آباد ہوگئے تھے۔آپ مجاہدینِ اسلام کے ساتھ سند ھ میں داخل ہوئے تھے۔ بصرہ کے اوّلین مصنّفین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ نہایت عابد و زاہد اور قائم اللّیل  بزرگ تھے۔ حضرت سفیان ثوری، حضرت امام شافعی اور امام محمد کے استاد حضرت وکیع رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ کے شاگردِ خاص تھے۔ ۱۶۰ھ میں وصال ہوا۔ مزارِ مب...

حضرت امام الدین راشدی

حضرت امام الدین راشدی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ف۔۔۔۔۔۔ ۱۳۵۰ھ           سیّد امام الدین ولد پیر سیّد رشید الدین (پیر جھنڈا ثالث)ولد پیر  محمد یاسین  (پیر جھنڈا ثانی) ولد پیر سیّد محمد راشد (روضی دھنی) رَحِمَھُمُ اللہُ تَعَالٰی نےتصوّف کی تعلیم وتربیت والدِ ماجد سے ہی حاصل کی؛ علمِ ظاہری درس گاہوں  میں پڑھنے کے علاوہ  مطالعہ بہت وسیع  تھا، اگر چہ عملی زندگی  فقہِ  حنفی کے ...

حضرت امام الدین مجددی شکار پوری

حضرت امام الدین  مجددی شکار پوری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ           خواجہ امام الدین مجددی شکار پوری ولد  خواجہ نظام الدین ولد خواجہ غلام محی الدین  ولد خواجہ  نظام الدین ، خواجہ صاحب  اپنے والد کی وفات کے بعد ان کی مسندِ ارشاد پر متمکن ہوئے، ہزاری دروازہ شکار پور کے باہر اپنی خانقاہ  میں خلقِ خدا کی رہبری کے فرائض  انجام دینا شروع کیے ، یہاں ہمہ وقت علماو اولیا کی محفلی...

خواجہ محمد مقبول الرسول للہی شریف

خواجہ محمد مقبول الرسول  للہی شریف رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: خواجہ مقبول الرسول۔للہ شریف کی نسبت سے "للہی" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:پیر طریقت حضرت خواجہ محمد مقبول الرسول بن حضرت خواجہ عبد الرسول للّٰہی بن قاضی غلام حسین۔ آپ کے مورث اعلیٰ حضرت خواجہ غلام نبی للّٰہی خلیفۂ حضرت مولانا غلام محی الدین قصوری،دائم الحضوری اپنے دور کے مقتدر عالم دین اور بلند پایہ شیخِ طریقت تھے۔(قدس سرہم) تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت بروزپیر...