متفرق  

قاسم انوار

حضرت قاسم انوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ آذر بایٔجان کے رہنے والے تھے۔ مولَد تبریز تھا ابتدائی عمر میں شیخ صدرالدین اُرد بیلی قدس سرہٗ سے بیعت ہوئے پھر شیخ اوحدالدین کرمانی کے خلیفہ شیخ صدرالدین یمینی کے مرید ہوئے۔ حضرت خواجہ بہاءالدین نقشبند سے فیض حاصل کیا۔ آپ کا دیوان حقائق و معرفت کے اشعار سے مالا مال ہے آپ نے ۸۳۷ھ میں وصال پایا مزار پُر انوار خر خر جام میں ہے۔ جناب شیخ قاسم نیرّ نور خرد از بہر سال انتقالش   چو شد در خلد ...

شیخ ترک ببیابانی

آپ شاہ ترکمان کے لقب سے مشہور تھے، لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ شیخ شہاب الدین سہروردی کے مریدوں میں سے تھے، آپ کے کچھ بھی حالات معلوم نہ ہوسکے، جو دائرۂ تحریر میں لیے جاتے، آپ کی قبر دہلی میں قلعہ کے پاس فیروزآباد کی جانب ہے۔ اخبار الاخیار...