حضرت میر محمد یعقوب گیلانی
حضرت میر محمد یعقوب گیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ عالم عامل اور عامل کامل تھے آپ قلعۂ یعقوب میں رہا کرتے تھے اور اسمائے ربانی کے زرو سے حاکمانہ قوت کے مالک تھے۔ خلق خدا ان سے دین و دنیا کے فائدے اٹھایا کرتی تھی۔ دیوانہ کتے کے زخمی لوگ آپ کے پاس آتے اور شفا یاب ہوتے آپ کی دعا کے بعد تادم حیات کسی پر دیوانگی کے اثرات نہ رہتے آپ کی نسبت آبائی جناب غوث الاعظم محی الدین ابو محمد عبدالقادر جیلانی سے ملتی ہے۔ میر محمد یعقوب بن میر محمد زمان بن میر محم...