متفرق  

سیدنا مینار رضی اللہ عنہ

ان کے بیٹے کا نام الحکم تھا اور ہ عنہ وہ ابو عامر راہب کے آزاد کردہ غلام تھے۔ بقول مصعب زبیری جناب مینا غزوۂ تبوک میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ان کے بیٹے الحکم نے ابنِ عمر اور ابو ہریرہ سے روایت کی ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن ابی مسبقہ باہلی رضی اللہ عنہ

ابن ابی مسبقہ باہلی۔ان کی حدیث شبل بن نعیم باہلی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں حجتہ الوداع میں رسول خدا صلی اللہ علی وسلم کے پاس گیا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اونٹ پر سوار ہیں آپ کی پنڈلیاں رکاب میں ایسی معلوم ہوتی تھیں کہ گویا چھوہارے کے درخت کا گابھا میں آپ کے پیروں سے لپٹ گیا(اتفاقاً) آپ کے ہاتھ سے میرے کوڑا لگ گیا میں نے کہا یارسول اللہ قصاص ملنا چاہیے پس آپ نے اپنا کوڑا مجھے دے دیا (کہ لوتم بھی مجھے مارلو) پس میں نے آپ کی پنڈلی او...

سیدنا عبداللہ ابن مزین رضی اللہ عنہ

ابن مزین۔زید بن مزین کے بھائی ہیں۔ابن عقبہ نے ان کا ذکران لوگوں میں کیا ہے جوخاندان بنی حارث بن خزرج سے بدرمیں شریک تھا اور ابن اسحاق نے زید کو ان لوگوں میں ذکرکیا ہے جو بدر میں شریک تھے اور ابوعمرنے عبداللہ کوان کے بھائی زیدکے تذکرہ میں ضمناً بیان کردیا ہے۔...

سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ

مزنی۔ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے والد کا نام مغفل تھا۔ان کی حدیث ابومعمر نے عبدالوارث سے انھوں نے حسین معلم سے انھوں نے ابن بریدہ سے انھوں نے عبداللہ مزنی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہیں ایسانہ ہو کہ بدوی لوگ تمھاری نماز کے نام غلط کردیں۔ان کا تذکرہ تینوں نےلکھا ہے۔یہ عبداللہ مغفل کے بیٹے ہیں اس میں کچھ شبہ نہیں اور یہ حدیث بھی انھیں کی ہے واللہ اعلم۔...

سیدنا عبداللہ ابن مرقع رضی اللہ عنہ

ابن مرقع اوربعض لوگ ان کو عبدالرحمٰن کہتے ہیں۔ ان سے ابویزید مدنی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے خیبرکو جب فتح کیا اس وقت آپ کے ساتھ ایک ہزار آٹھ سوآدمی تھے پس آپ نے مال غنیمت کے ایک ہزار آٹھ سو حصہ کردیے پس سب لوگوں نے میووں کو کھایا تو بخار میں مبتلا ہوگئے لہذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان اپنے اوپرپانی ڈالیں۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن مریع انصاری رضی اللہ عنہ

ابن مریع انصاری۔ان سے یزید بن شیبان نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے ہمارے پاس ابن مربع آئے اور انھوں نے کہا کہ مجھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کے پاس بھیجا ہے حضرت نے فرمایا ہے کہ تم اپنے مراسم حج پر قائم رہو کیوں کہ ان کو تم نے اپنے جدامجد ابراہیم علیہ السّلام سے میراث میں پایا ہے۔بعض لوگ ان کو یزید بن مربع کہتے ہیں اور بعض زید بن مربع ان کا تذکرہ ابوعمر نے اسی طرح لکھا ہے اور یہی حدیث ان سے روایت کی ہے اورابن مندہ اورابونعیم نے اس حدیث...

سیدنا عبداللہ ابن محمد رضی اللہ عنہ

ابن محمد۔اہل یمن سے ہیں۔عبداللہ بن قرط نے روایت کی ہے کہ انھوں نے عبداللہ بن محمد یمنی سے سنا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے کہ آپ نے حضرت عائشہ سے فرمایاکہ دوزخ سے بچنے کی فکرکرو گوچھوہارے کا ایک ٹکڑا ہی دے کر سہی۔ان سے عبداللہ بن قرط نے روایت کی ہے۔عبداللہ بن قرط کا شماربھی صحابہ میں ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے اسی طرح مختصرلکھا ہےابوعمر نے ان کے والدکانام محمد بیان کیا ہےاور بعض لوگوں نے مخمرکہاہے۔ان کاذکر انشاء اللہ تعالیٰ آگے آئے...

سیدنا عبداللہ ابو محمد رضی اللہ عنہ

کنیت ان کی ابومحمد ہے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک مدشراب کے بارے میں ایک روایت کی ہے۔ان کی حدیث سہیل بن ابی صالح نے محمد بن عبداللہ سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کی ہے ۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصر لکھا ہے اورابونعیم نے کہاہے کہ صحیح یہ ہے کہ سہیل نے اپنے والد سے روایت کی ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ

ابن محمد بن مسلمہ بن سلمہ۔انصاری۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے شرفیاب ہوئے اور فتح مکہ میں اور اس کے بعد کے تمام مشاہد میں شریک رہے۔ابن شاہین نے ان کا تذکرہ لکھا ہے اور کہا ہے کہ میں نے عبداللہ بن سلیمان کو بیان کرتے ہوئے سنا۔...