حضرت مولانا عبدالواحد رام پوری علیہ الرحمۃ
رام پور افغانان وطن، حضرت مولانا شاہ ارشاد حسین قدس سرہٗ وغیرہ علماء رام پور سے کسب علوم کیا اور سند فراغت حاصل کی، اول الذکر سےمرید تھے، درس وتدریس میں کمال حاصل تھا فتاویٰ بھی لکھتے تھے، جلسہ اصلاح ندوہ پٹنہ منعقدہ ۱۳۱۸ء میں بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا کس سنہ میں آپ نے وفات پائی معلوم نہ ہوسکا۔ ...