متفرق  

سیدنا عبداللہ کنیت ابو قابوس رضی اللہ عنہ

کنیت ابوقابوس ان کا نسب نہیں بیان کیاگیاشمار ان کا اہل کوفہ میں ہے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام محارق ہےسماک نے قابوس بن عبداللہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے حضرت عباس کی بی بی ام الفضل رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہا کہ یارسول اللہ میں نے خواب دیکھا ہےکہ آپ کے  جسم کا ایک ٹکڑا میرے گھر میں ہے آپ نے فرمایا کہ تم نے اچھاخواب دیکھافاطمہ سے ایک بچہ پیداہوگا کہ تم اس کو (اپنے بیٹے)قثم ...

سیدنا عبداللہ ابن فضالہ مزنی رضی اللہ عنہ

ابن فضالہ مزنی۔ابوموسیٰ نے کہا ہے کہ یہ لیثی کے علاوہ ہیں۔ابراہیم بن جعفر نے عبداللہ بن سلمہ حبیری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عمروبن مرہ جہنی اورعبداللہ بن فضالہ مزنی سے جو دونوں صحابی تھے اور جابر بن عبداللہ سے بھی روایت کی ہے کہ یہ سب لوگ کہتے تھے سب سے پہلے علی بن ابی طالب ؂۱   اسلام لائے تھے۔ان کا تزکرہ ابوموسیٰ نے لکھا  ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ

ابن فضالہ لیثی۔کنیت ان کی ابوعائشہ ہے۔ان سے روایت ہے کہ یہ کہتے تھے میں زمانہ جاہلیت میں پیداہواتھا میرے والد نے میرے عقیقہ میں ایک گھوڑا ذبح کیا تھا۔مگرسنداس حدیث کی صحیح نہیں ہے۔اس میں اختلاف ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئے تھے یا نہیں مسلمہ بن علقمہ نے داؤد بن ابی ہند سے انھوں نے ابوجرب بن ابی اسودسے انھوں نے عبداللہ بن فضار سے روایت کی ہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آئے تھے نیز اس کو خالد واسطی نے زہیر سے انھو...

سیدنا عبداللہ ابن عیاش ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ

ابن عیاش بن ابی ربیعہ۔ابوربیعہ کا نام عمروبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمروبن مخزوم ہے۔قریشی مخزومی ہیں۔سرزمین حبش میں پیداہوئے تھے کنیت ان کی ابوالحارث ہے ان کی والدہ اسماء بنت محزمہ بن جندل بن ابیر بن فثل تمیمہ ہیں۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔اور حضرت عمروغیرہ صحابہ سے بھی روایت کی ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےجوان کی روایتیں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جس کو ان سے عبداللہ بن حارث نے روایت کیاہےوہ کہتے تھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و...

سیدنا عبداللہ ابن کریز رضی اللہ عنہ

ابن کریز۔ان کا تذکرہ علی بن سعید عسکری نے افراد میں لکھا ہے۔عبداللہ بن مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر نے اپنے والد سے انھوں نے حنظلہ بن قیس سے انھوں نے عبداللہ بن زبیر سے انھوں نے عبداللہ بن کریز سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا جائے وہ بھی شہید ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔...

سیدنا عبداللہ ابن کرز لیثی رضی اللہ عنہ

ابن کرز لیثی۔ان کا ذکر حضرت عائشہ کی حدیث میں ہے۔ابن شہاب نے عروہ سے انھوں نے حضرت عائشہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ ایک روز بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے گرد مہاجرین وانصار تھے پس رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر شخص کی مثال اور اس کے مال واولاد کی مثال مثل اس شخص کے ہے جس کے تین بھائی ہوں پس اس نے مرتے وقت اپنے ایک بھائی سے جومال ہے کہا کہ اب تو میرا کیا کام کرسکتاہے دیکھتا ہے کہ اب ہر حالت مجھ پر ط...

سیدنا عبداللہ ابن ابی کرب رضی اللہ عنہ

ابن ابی کرب بن اسود بن شجرہ بن معاویہ بن ربیعہ بن معاویہ اکرمین۔کندی۔کنیت ان کی ابولینہ ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں وفد کے ساتھ گئے تھے اوراسلام لائے تھے۔ان کا تذکرہ ابن شاہین نے لکھاہے یہ عیاض بن ابی لینہ کے والد ہیں حضرت علی کی طرف سے کئی مرتبہ ان کو بڑے بڑے عہدے ملے۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہے۔...