محمد بن سیرین
آپ کا نام محمد ، کنیت ابو بکر اور والد کا نام سیرین تھا ۔ آپ خادم رسول اللہﷺحضرت انس بن مالک کے آزادکردہ غلام ہیں ۔ آپ کے والد سیرین جرجرایا (عراق ) کے باشندے تھے۔ فن تعبیر خواب کے بہت ماہر تھے
فضل وکمال: آپ ایک لمبے عرصے تک حضرت انس بن مالک کے زیر تربیت رہے ۔ انس بن مالک کے علاوہ اکابر صحابہ میں انہوں نے ابو ہریرہ کی زیادہ صحبت اٹھائی تھی اور ان کے اصحاب میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس اس قدر وسیع علم تھا مگر اس کے باوجود آپ بڑے محتاط تھے اور سماع اور روایت دونوں میں انتہائی احتیاط برتتے تھے ۔ معمولی درجہ کے اشخاص سے تحصیلِ علم اور اخذ حدیث خلافِ احتیاط سمجھتے تھے ۔ چنانچہ فرماتے تھے کہ علم دین ہے اس لئے اس کو حاصل کرنے سے پہلے اس شخص کو اچھی طرح سے پرکھ لو ۔ جس سے اس کو حاصل کرنا ہے ۔ روایت میں اتنا محتاط تھے کہ احادیث کو ان کے اپنے الفاظ سے روایت کرتے تھے تنہا معنی بیان کرنا کافی نہ سمجھتے تھے ۔ حدیث اس احتیاط سے بیان کرتے کہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی چیز صاف کر رہے ہیں یا کسی چیز کا خوف ہے ۔آپ علم التعبیر کے امام تسلیم کیے جاتے ہیں۔
//php } ?>