محمد بن سیرین

 

محمدبن سیرین رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن سیرین ایک صحابی سے،ابوالفضل بن ابوالحسن نےابویعلی سے،انہوں نےہدبہ بن خالدسے، انہوں نےہمام سے،انہوں نےققادہ سے،انہوں نےمحمدبن سیرین سےروایت کی کہ کوفے میں ایک آدمی نے شہادت دی کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کاقتل شہادت ہے،اس پرپولیس نے اسے پکڑلیا،اورحضرت علی کے پاس لےآئےاورکہنےلگے،اگرآپ نےہمیں منع نہ کیاہوتا،توہم اس آدمی کوقتل کردیتے،کیوں کہ یہ عثمان کوشہیدکہتاہے۔

اس آدمی نےحضرت علی رضی اللہ عنہ سےمخاطب ہوکرکہا،آپ کویادہوگا،کہ ایک بارمیں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےسوال کرنےکےبعدابوبکر،عمراورعثمان سےسوال کیااورسب نےمیری امدادفرمائی،پھرمیں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی یارسول اللہ دعافرمائیے،کہ اللہ تعالیٰ ان عطیات میں برکت ڈالے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاتھا،عطیات کواللہ تعالیٰ کیوں برکت عطانہیں فرمائیگا،جب کہ تیرے معطیوں میں ایک نبی ایک صدیق اوردوشہیدہیں،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے،اورابونعیم نےیہ بھی لکھاہے، کہ ہم اس حدیث کونعیم ابوہندکےترجمےمیں بیان کرآئے ہیں۔

تجویزوآراء