ہیں اک ولیِ خدا حضرتِ ضیاء الدین
ہیں اِک وَلیِّ خدا حضرتِ ضیاءُالدینجبھی تو کرتے ہیں ہم مِدحتِ ضیاءُالدین زمانہ ’’قطبِ مدینہ‘‘ پکارتا ہے اُنھیںاُفُق پہ چھائی ہے یہ شہرتِ ضیاءُالدین ہیں وہ رضا کے مرید و خلیفہ، اے لوگو!خوشا! بلند ہے یہ نسبتِ ضیاءُالدین وصی مُحدّثِ سورت کے وہ بھی ہیں شاگردنصیب والوں میں ہیں حضرتِ ضیاءُالدین تھے دوست مفتیِ اعظم، مبلغِ اعظمبڑی ہی خوب تھی یہ صحبتِ ضیاءُالدین ہیں آپ شیخِ عرب اور تاج و فخرِ عجمخدا کا فضل ہے یہ شوکتِ ضیاء...