چودہ صدیوں کے مجددین کی اجمالی فہرست
چودہ صدیوں کے مجددین کی اجمالی فہرست
اللہ تعالی نے اپنی حکمتِ کاملہ سے اِس دین کو قیامت تک باقی رکھنے کی خاطر یہ نظام قائم فرمایا ہے کہ ہر صدی کے سِرے پر کم از کم ایک ایسے بندےکو ضرور کھڑا کرتا ہے جو اَپنی بے پناہ خداداد صلاحیتوں کے لحاظ سے نبی کا نائب اور مظہر ِاتم ہوتا ہے۔ وہ اپنے دَور میں دین کے چہرے پر پڑی ہوئی گردوغبار کو صاف کرکے دین کے چہرے کو نکھاردیتا ہے۔ ایسے شخص کو اِصطلاح شرع میں مجدد کہتے ہیں۔
چودہ صدیوں کے مجددین کے اسمائے گرامی مع سن وفات
پہلی صدی:
حضرت عمر بن عبد العزیز (متوفی 101ھ/ 719ء)۔
دوسری صدی:
(ا)امام محمد بن ادریس شافعی (متوفی 204ھ/ 819ء)۔
(۲)امام حسن بن زیاد (متوفی 204ھ/ 819ء)۔
تیسری صدی:
(ا)امام محمد بن جریر طبری(متوفی 311ھ/ 923ء)۔
(۲)امام ابو جعفر طحاوی حنفی (متوفی 321ھ/ 932ء)۔
(۳)امام ابو الحسن اشعری (متوفی 330ھ/ 941ء)۔
(۴)امام ابو منصور ماتریدی (متوفی 333ھ/ 944ء)۔
چوتھی صدی :
(ا)امام ابو حامد اسفرائنی (متوفی 471ھ/ 1080ء)۔
پانچویں صدی:
(ا)حجۃ الاسلام امام محمد غزالی (متوفی 505ھ/ 1111ء)۔
چھٹی صدی:
(ا)امام فخر الدین رازی (متوفی 606ھ/ 1208ء)۔
ساتویں صدی:
(ا)امام تقی الدین بن دقیق العید (متوفی 703ھ/ 1302ء)۔
آٹھویں صدی:
(ا)حافظ زین الدین عراقی (متوفی 806ھ/ 1402ء)۔
(۲)امام شمس الدین جزری (متوفی 833ھ/ 1438ء)۔
(۳)امام سراج الدین بلقینی (متوفی 868ھ/ 1462ء)۔
نویں صدی:
(ا)امام شمس الدین سخاوی (متوفی 902ھ/ 1494ء)۔
(۲)خاتم الحفاظ امام جلال الدین سیوطی (متوفی 911ھ/ 1505ء)۔
دسویں صدی:
(ا)علامہ شمس الدین بن شہاب رملی (متوفی 1004ھ/ 1597ء)۔
(۲)محدث کبیر علامہ علی قاری حنفی (متوفی 1014ھ/ 1606ء)۔
گیارہویں صدی:
(ا)حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی (متوفی 1034ھ/ 1624ء)۔
(۲)خاتم المحققین شیخ عبد الحق محدث دہلوی (متوفی 1052ھ/ 1642ء)۔
بارہویں صدی:
(ا)سلطان محی الدین اورنگزیب عالمگیر (متوفی 1118ھ/ 1706ء)۔
(۲)امام محمد عبد الباقی زرقانی (متوفی 1122ھ/ 1710ء)۔
(۳)امام عبد الغنی نابلسی (متوفی 1143ھ/ 1731ء)۔
تیرہویں صدی:
(ا)شاہ عبد العزیز محدث دہلوی (متوفی 1239ھ/ 1824ء)۔
(۲)شاہ غلام علی دہلوی (متوفی 1240ھ/ 1825ء)۔
(۳)علامہ سید محمد امین بن عمر عابدین شامی (متوفی 1252ھ/ 1836ء)۔
چودہویں صدی:
(ا)امام احمد رضا خان بریلوی (متوفی 1340ھ/ 1921ء)۔
(۲)محقق دوران علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی (متوفی 1350ھ/ 1931ء)۔