دس رحمتیں
دس رحمتیں
حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ محتشم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ محبت نشان ہے: «مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ».ترجمہ:” جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے دس دَرَجے بلند کئے جائیںگے“۔
[سنن النسائي، کتاب السهو،باب باب فضل الصلاة على النبي صلى الله تعالى عليه وسلم، رقم الحدیث: 1297، ج 3،ص50].
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:”معلوم ہوا کہ ایک دُرُود پاک میں تین فائدے ہیں: (۱) دس رحمتیں ، (۲) دس گناہوں کی معافی اور (۳)دس دَرَجوں کی بُلندی۔(مرآة المناجیح، کتاب الصلاة ،باب الصلاة على النبي صلى الله تعالى عليه وسلم ، ج2، ص100)۔