سراپائےحضرت عمر فاروقِ اعظم
سراپائےخلیفۂ دوم امیر المومنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابنِ سعد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور حاکم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ زر رضی اللہ تعا لی عنہ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ عید کے دن میں مدینے کے لوگوں کے ساتھ شہر سے باہر نکلا تو میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیدل جاتے ہوئے دیکھا،آپ کارنگ گندمی تھا۔خود پہننے کی وجہ سے آپ کے سر کے بال گر گئے تھے۔آپ کاقد لمبا تھا،آپ کا سر دوسرے لوگوں کے سروں سے اونچا معلوم ہوتا تھا ...