قطبِ مدینہ علیہ رحمہ کی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے محبت
مفتی محمد اشفاق رضوی (خطیب مرکزی جامع مسجد خانیوال شہر) بیان کرتے ہیں کہ میں ۱۹۷۹ء میں حج کے بعد مدینۂ منورہ حاضر تھا۔ وہاں حضرت شیخ مدنی سے دریافت کیا کہ حضور ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مدینۂ طیبہ میں اپنے شیخ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ کے وصال کے بعد ان کی زیارت کی ہے۔ حضرت مدنی نے فرمایا، ہاں ایک مرتبہ مواجہہ شریف میں حاضری دینے کے لیےمسجدِ نبوی شریف کے باب السلام سے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قدس سرہٗ مواجہہ شریف کی ط...