منبع فیوض و برکات
منبع فیوض و برکات
پروفیسر فاروق احمد صدیقی
سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بھیم راؤ یونیورسیٹی، مظفر پور بہار
_________________________________________________
حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کی محترم اور قد آور شخصیت ایک شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتی تھی۔ جس کے زیر سایہ مسافران رہ دین و سنیت قلبی راحت اور ذہنی سکون محسوس کرتے تھے۔ وہ ایسے عالم ربانی تھے، جس کو بلا تکلف سر چشمۂ ہدایت اور منبع فیوض و برکات کہا جا سکتا ہے۔ان کی دینی بصیرت،سیاسی شعور،اصابت رائے اور پختگی فکر و تدبر کا سارا زمانہ معترف و مداح تھا۔حضرت کے وصال کے بعد ہماری مذہبی،تہذیبی اور سیاسی زندگی میں جو خلا پیدا ہو گیا، وہ شاید کبھی پر ہو سکے۔
مولیٰ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور ان کے خانوادۂ محترم اور ان کے علمی و فکری وارثین کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ حضرت کے دینی مشن کو پورے اخلاص و عزیمت کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔