مسلک اعلیٰ حضرت کے ناشر

مسلک اعلیٰ حضرت کے ناشر

مفتی محمد کہف الوریٰ مصباحی

جامعہ مصطفویہ رضا دار الیتمی تاج نگر ٹیکہ ناگ پور،مہاراشٹرا، انڈیا

________________________________________________

 

نقیب اہل سنت پاسبان مسلک اعلی حضرت خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا سید شاہ تراب الحق علیہ الرحمہ کا 4 محرم الحرام 1438ھ کو انتقال ہوگیا انا للہ وانا الیہ راجعون -موصوف نے اپنی تحریر تقریر اور مکالموں کے ذریعہ مسلک حق و صداقت مسلک اہلسنت جماعت مسلک اعلی حضرت کی نشرواشاعت میں اپنی پوری حیات مستعار صرف فرمادی -مولی تعالٰی ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے -ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کے نقوش فکر و عمل پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے –آمین


متعلقہ

تجویزوآراء