سیدہ کی خوشی و ناراضگی اللہ تعالیٰ کی خوشی و ناراضگی
سیدہ کی خوشی و ناراضگی اللہ تعالیٰ کی خوشی و ناراضگی
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ بے شک حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے:
فاطمۃبضعۃمنیفمناغضبہااغضبنیوفیروایۃٍیرینیمااراھاویوذینیمااذاھا۔
(ترجمہ) فاطمہ میرے گوشت کا ٹکڑا ہے جس نے اس کو ناراض کیا اس نے مجھ کو ناراض کیا اور اضطراب میں ڈالے گی مجھے وہ چیز جو اس کو اضطراب میں ڈالے اور دوسری روایت میں ہے کہ مجھے تکلیف دیتی ہے وہ چیز جو اس کو تکلیف دے۔(بخاری ، ۱:۵۳۲)
حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
انّ اللّٰہ یغضب بغضب فاطمۃویرضیٰبرضاءھا۔
(ترجمہ) بے شک اللہ تعالیٰ فاطمہ کے غضبناک ہونے پر غضبناک ہوجاتا ہے اور اس کے راضی ہونے پر راضی ہوجاتا ہے۔
(رواہ الطبرانی فی الاوسط بسند صحیح ۱:۱۰۸و فی الکبیر شرح زرقانی ، ۴:۳۳۱و المستدرک ، ۳؍۱۵۴)