ضیائی روزہ  

شوگر اور بلڈ پریشرہائی کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں علماء کہ ميرا  شوگر اور بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہے ۔ اب آپ بتائیں میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر واقعی آپ کی طبیعت ایسی ہے  جیسا کہ آپ نے بیان کیا جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہو گیاہے اور نہ آئندہ کبھی طبیعت روزہ رکھنے کے قابل ہونے کی امید ہے تو پھر ہر روزہ کے  بدلے میں فدیہ یعنی ہر روزہ کے بدلے میں دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا صدقہ فطر کی م...

بغیر غسل کے روزہ رکھا، بعد میں غسل کیا تو کیا حکم ہے؟

سحری میں تقریباً 5 منٹ باقی تھے اور میں جب نیند سے جاگا  تو مجھ پر غسل بھی واجب تھا تو میں نے  مختصر سحری کی اور  روزہ رکھ لیا تو کیا میرا روزہ ہو گیا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب روزہ ہو جائیگا۔ ہاں اگر اتنا وقت ہے کہ وضو کرکے سحری کرسکتا ہے تو وضو کرلے وگرنہ کلی کرکے سحری کرے اور روزہ رکھ لے اور روزہ میں کوئی کراہت نہیں آئیگی۔[ فتاوى امجدیہ، کتاب الطہارت، جلد1، صفحہ 12، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی]۔...

انجکشن سے روزے کا حکم؟

انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟                                 الجواب بعون الملك الوهاب مفتی جلال الدین  امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے گوشت میں لگوائے یا رگ میں؛ کیونکہ اس کا ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ جماع اور اس کے ملحقات کے علاوہ روزہ کو توڑنے...

نبی اکرمﷺسوائے چنددن کے پورا ماہ شعبان روزہ رکھتے تھے

السلام علیکم :یہ بتائین کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ماہ شعبان کے کتنے روزے رکھتے تھے،کیا آپ پورا ماہ ِشعبان روزے رکھتے تھے یا اکثر ماہ ِشعبان روزے رکھتے تھے ؟محمد جاوید سامٹیہ پنجاب۔ الجواب بعون الملك الوهاب Nنبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سوائے چنددن (یعنی آخری دویا تین )کے علاوہ پورا ماہ شعبان روزہ رکھتے تھے۔ چنانچہ حدیث مبارکہ میں ہے: ام المؤمنین حضرت سید ہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سےروایت ہے کہ" كَانَ رَسُولُ اللَّه...

یوم شک کا روزہ رکھنا

یوم شک(وہ دن جس کے بارے میں شعبان کے آخری دن اوررمضان کےپہلے دن ہونے کاشک ہو اس لئے کہ انتیس شعبان کو مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سےرمضان کا چاند نظرنہیں آیا،لہٰذااس دن)کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے ۔؟اسد علی شاہ ،کشمیر۔الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں ضحوہ کبرٰی یعنی نصف النہار شرعی تک انتظارکریں کچھ نہ کھائیں نہ پئیں اورنہ روزے کی نیّت کریں بلکہ بغیر روزہ  کی نیّت کے روزہ  دور کی طرح ر ہیں،پھر اس دوران اگر ثبوت ِشرعی سے  چا...

تیس روزوں کا کفّارہ

تیس روزوں کا کفّارہ اس دفعہ کتنا ہے ؟محمد علی ،چک لالا، راولپنڈی ۔الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھم ھدایۃ الحق والصوابگندم کے اعتبارسے تین ہزار اور جو کے اعتبار سے سات ہزار دو سو اور کھجور کے اعتبار سے اڑتالیس ہزار اور کشمش کے اعتبار سےستاون ہزارچھ سو  روپے ہے،واللہ تعالیٰ اعلم ور سولہ اعلم...