قرض دار پر زکوۃ کا حکم
مکان تعمیر کرنے کیلئے میں نے قرض لیا تو کیا مجھ پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ صاحبِ نصاب ہیں یعنی آپ کے پاس (1):ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(2): یا ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (3): یا چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی مالیت کا مال ِ تجارت۔ (4):یا چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی مالیت کے پیسے ہیں۔ اور ان پر سال بھی گزر چکا ہے تو آپ اپنے قرض کے پیسے اپنی زکوۃ والے مال سے مِنْہا(مائنس)...