ایک بوڑھیا جو کوڑا پہینکتی تھی
ایک بوڑھیا جو کوڑا پہینکتی تھی
ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم پر روزانہ کوڑا پینکتی تھی کیا یہ واقعہ درست ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوھّا ب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب
یہ ایک من گھڑت واقعہ ہےجو حدیث کی کسی معتبر کتاب حتیٰ کہ کسی معروف مراجع اور مصادرمیں نہیں ملتا، بلکہ کسی ضعیف روایت میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ مذکور نہیں ہے۔اورغور کرنے کی بات ہے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت روزنہ یہ حرکت کرے اور صحابہ کرام خاموش رہیں؟ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ ہرگزآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ توہین برداشت نہیں کرسکتے تھے ۔، لہٰذا اس واقعہ کو رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنا جائز نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ