زکوٰۃ کے اموال  

گھر خریدنے کیلئے جمع شدہ رقم پر زکوۃ کا حکم؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس رقم کے بارے میں جو ہم دونوں(میاں،بیوی)نے گھر بنوانے کے جمع کر رکھی ۔اور وہ 30,000پونڈ ہیں۔اس پر کتنی زکوٰۃ ہوگی ۔ الجواب بعون الملك الوهاب مکان کے لئے جمع شدہ  رقم حاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہو گی۔لہذا اگر اس رقم پر سال بھی گذر چکا ہے تو وہ رقم جس کی ملکیت ہے اس کو اپنی رقم کا  ڈھائی فیصدزکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے ۔...

گھر خریدا نیت یہ کی کہ نفع ملا تو بیچ دے گا تو زکوۃ واجب ہے؟

ایک شخص نے اپنی رہائش کے علاوہ ایک اور  گھر اس لئے خریدا کہ اگر اس کو نفع ملے گا تو وہ اس کو بیچ دے گا تو کیا یہ مال تجارت میں شمار ہوگا اور کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایسے شخص پر زکوۃ واجب نہیں ہے کیونکہ یہ گھر مالِ تجارت میں شمار نہیں ہوگا۔ درمختار میں ہے: "ولو نوی التجارۃ بعد العقد او اشتریٰ شیئا للقنیۃ ناویاً انہ ان وجد ربحا باعہ لا زکاۃ علیہ" یعنی اگر وہ عقد کے بعد نیت تجارت کرے یا کوئی چیز رکھنے کے لئے خریدے اس نیت...

سونے اور چاندی کا نصاب وزن سے دیکھا جائے گا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ میرے پاس  ایک سونے کی چین اور لاکٹ ہے جس کی قیمت گیارہ ہزار روپے ہے۔کیا مجھ پر زکوٰۃواجب ہے؟اگر ہے تو کتنی زکوٰہ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سونے اور چاندی کی زکوۃ میں وزن کا اعتبار ہوگا۔ یعنی سونا ساڑھے سات تولے(87.48 گرام)۔ اور چاندی ساڑھے باون تولے (612.36 گرام)۔  اگر کسی  کے پاس  اتنے وزن کا سونا یا  چاندی ہے تو اس پر زکوۃ ہے۔ لہذا اگر آپ کے سونے کی چین اور لاکٹ  کا وزن ساڑھے سات ت...

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...