وضو  

وضو میں اگر مسح کرنا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟

وضو میں مسح کرنا بھول گیا اور اعضاء بھی خشک ہو چکے ہیں اب یاد آیا کہ میں نے مسح نہیں کیا تھا تو کیا اب نئے سرے سے وضو کریگا یا صرف مسح كرلينے سے وضو مکمل ہوجائیگا۔ الجواب بعون الملك الوهاب وضو کیا اور مسح کرنا بھول گیا تو صرف مسح کرنے سے اس کا وضو مکمل ہوجائیگا، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر غسل  جنابت میں ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول گیا تو بعد میں  یاد آنے پر  کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال دے تو اس کا غسل م...

کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لئے الگ وضو کرنا ضروری ہے ؟

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق  غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے  وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو  کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا  وضو کرنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سنت کے مطابق غسل  کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔...

معذورِ شرعی

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے۔ مطلب ہوا کا خارج ہونا پھر میں وضو کرتا ہوں پھر اگر وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائین۔ (آصف،دمام، الخوبر،سعودی عرب) الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ شرعی معذور ہیں ۔معذورِ شرعی وہ شخص ہے کہ وقتی نماز کو وضو رکے ساتھ نہ پڑھ سکتا ہو مثلاًکسی کو ہواخارج ہونے یاکوئی دوسرامرض ہوکہ جب بھی وضوکرکے نماز کے لئے کھڑاہوہوتوہوا خارج ہوجائے،وضوکرےاور نماز کے لئے کھڑاہو...

کبھی کبھی پیشاب کے قطرے آنے صور ت میں وضو کا حکم

جب میں وضو کر لیتا ہوں تو کبھی کبھی پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں ۔ کیا میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ (محمد طارق، ڈی جی خان) الجواب بعون الملك الوهاب مذکورہ صورت میں آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا اور دوبارہ وضو کرناہوگا۔...

پیشاب کے قطرے آنے صور ت میں وضو کا حکم

السلام علیکم ! مجھے پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد بھی پیشاب کا تھوڑا تھوڑا اخراج باقی رہتا ہے تقریبا 5 سے 10 منٹ تک اور مقدار بھی بہت ہوتی ہے۔ چاہے پیشاب کی نالی کو دبا کے بھی نکال لوں تو بھی کچھ نہ کچھ قطرات آتے ہیں۔ اس زمن میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن کی تفصیل یہ ہے: پانی کی قلت ہے یہاں اور اس لیے نماز کے لیے کپڑے پاک کرنے کے لیے ہر وقت پانی دستیاب نہیں ہوتا مزید یہ کہ بار بار کپڑے دھونے سے رانوں پہ خارش کی شکایت ہوجاتی ہے کیا کیا جائے ایسی صورت می...

سرمہ اور وضو

سلام! آنکھوں میں جہاں سرمہ لگایا جاتا ہے کیا وہاں غسل اور وضو میں پانی بہانا ضروری ہے؟ اور سرمہ لگا ہو تو وہاں جلد پر پانی پہنچ جائے گا یا سرمہ اتارنا پڑے گا؟ (نادیہ، منصورآباد، فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب آنکھوں کے ڈھیلوں اور پپوٹوں کی اندرونی سَطح پر پانی بہاناضروری نہیں، ہاں اگر آنکھ کے کوئے (یعنی ناک  اوررخسارکی طرف آنکھ کے کونوں ) اور پلکوں میں سرمہ  کا جرم چپکا ہو تو اسے چھڑانا ضروری اور وہاں پرپانی بہانا فرض ہے، مگر سر...

سلسل بول کے مریض کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ، مجھے پیشاب کے قطروں کا مرض لاحق ہے۔ استنجا کے بعد پیشاب کے قطرے رکتے نہیں ہیں۔ اور بعض مرتبہ چلتے ہی رہتے ہیں۔ البتہ، استنجا کے بعد اعضا کو ہلا کر اور ذَکَرْ کو جڑسے سوراخ تك نچوڑنے کے بعد کافی حد تک آرام اجاتا ہے، مگر قطرے بہر حال ہلکےہلکے نقطے کی مقدار میں جاری رہتے ہیں۔ جب نماز کا وقت آتا ہے، تو میں روئی کا ایک گولا بنا کر اپنے ذَکَرْ کے سوراخ کےاندر ڈال دیتا ہوں، روئی کےذریعے سے پیشاب کے قطرے باہر نہیں آتے، اور نہ ہی...

بام یا کریمز کا چھوڑانا وضو میں کیا ضروری ہے

  سلام! ویسلین ، بام یا کریمز وغیرہ کی چکناہٹ اگر موجود ہو اس صورت میں وضو کے لیے کیا اس کا زائل کرنا ضروری ہے یا صرف وضو میں دھونے سے ہی وضو ہوجائیگا؟ (زاہد نقی ، شاہراہ فیصل ، کراچی) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدیۃالحق الصواب صورت مسئولہ میں وضوکرنے کےلئے  اعضاءوضو سے ویسلین ، بام یا کریمز وغیرہ کی چکناہٹ ز ائل کرنا ضروری  نہیں ہیں ہے۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے ۔ جس چیز کی آدمی کو عموما یا خصوصا ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کے ملاحظہ...

دوران نماز بار بار ریح خارج ہو تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم! جی مجھے نماز میں وضو ٹوٹ جانے کی شکایت ہے یعنی ہوا کا خارج ہونا میں بہت پریشان ہوں اس کا اسلام میں کوئی آسان سا حل؟ میں بار بار وضو بھی کرتا ہوں؟ (آصف حسین، سعودی عرب) الجواب بعون الملك الوهاب وہ شخص جس کو ریح خارج ہونے کی ایسی  بیماری ہوکہ ایک نماز کاپوراوقت گزر جائےاور وہ ہرطرح کی کوشش کے باوجودوُضو کے ساتھ فرض  نمازادا نہ کرسکےبلکہ ہرباردوران نماز ریح    کا اخراج ہوتا رہےتو وہ شخص شرعا معذور ہے ۔ اس &...

اہم سوال معذور شرعی

سوال یہ ہے کہ میری ہر پانچ منٹ میں ایک بار ہوا خارج ہوتی ہے جب میں نماز پڑھتا ہوں تو بار بار ہوا خارج ہوتی ہے تو میں وضو سے کتراتا ہوں ۔ آپ بتائیں کیا میری نماز ہوگئی یا نہیں برائے مہربانی مشورہ دیں۔ (سعید احمد، سہارنپور، انڈیا) الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں  آپ شرعامعذورہیں اور معذورشرعی اس شخص  کو کہتے ہےجس کو کوئی ایسی بیماری ہوکہ ایک نماز کاپوراوقت گزر جائے اور وہ وُضو کے ساتھ نمازِ فرض ادا نہ کرسکے۔اوراس  شخص کا...