قبروں کو مسمار کرانا
کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے قبروں پر بلڈوز کرانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بلڈوز لگوانا کسی طرح جائز نہیں, مُردہ دفن ہونے کے بعد بلا عذرشرعی قبر کھولنا حرام ہے اور قبر پر بیٹھنا بھی حرام ہے اور جس اشیاء سے زندہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے مُردوں کو بھی ان سے تکلیف ہوتی ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن صحیح مسلم شریف کے حوالے سے لکھتے ہیں:" عمروبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ سے ...