طلاق  

نکاح نامہ پھاڑ کر کہا:" اب قصہ ہی ختم کردیا" تو نکاح کا حكم؟

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران اپنا نکاح نامہ پھاڑ دیا اور کہا کہ" اب قصہ ہی ختم کر دیا میں نے" عرض یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق ہو گئی یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ان الفاظ كا تعلق طلاق بائن سے لہذا  اگر اس سے طلاق کی نیت کی تھی تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اوراگراس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی تو قسم کے ساتھ اس کی بات مانی جائے گی اور اگر جھوٹی قسم کھائی تو  جب تک ساتھ رہیں گے حرام ...

ڈراموں اور فلموں میں نکاح اور طلاق كا حكم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ايك لڑکے نے غیر شادی شدہ لڑکی سے ڈرامے میں نکاح کیا اور ارادہ  محض ڈرامے  میں کردار ادا کرنے کا تھا حقیقی نکاح کا ارادہ نہیں تھا، اسی طرح اگر ایک شخص اپنی حقیقی بیوی کو محض ڈرامے کا کردار ادا کرنے کیلئے طلاق دیتا ہے تو کیا  نکاح اور طلاق ہوجائیگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ڈراموں میں غیر شادی شدہ عورت سے نکاح کیا تو نکاح منعقدہوجائیگا اور  شرعاً  عورت مرد کی بیوی قرارپائیگی۔ اسی  طرح اگر اپنی ب...

کسی سے جبراً طلاق لی گئی تو کیا حکم ہے؟

اگر کوئی جان کی دھمکی دے کر طلاق دلوا دے اور خاوند جانتا ہے کہ اگر طلاق نہ دی تو دھمکی دینے والا جان۔لے لے گا، ایسے میں اگر طلاق دی جائے لیکن دل میں نیت نہ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ حالانکہ سنا ہے کہ جان بچانے کیلئے کفر کرنا بھی جائز ہے جبکہ دل سے نیت نہ کی جائےجواب دے کر اجر لیں الجواب بعون الملك الوهاب  جس پر جبر کیا گیا اگر اس نے زبانی طلاق دی تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی اگرچہ اس نے طلاق کی  نیت نہ کی ہو۔  اگر تحریری...

ایک مجلس میں تین طلاق کا مسئلہ

السلام علیکم ! مجھے طلاق کے بارے میں فتوی چاہیے۔ میرے شوہر نے مجھے 2009 میں تین بار بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ ایک ہی وقت میں۔ پھر فیملی نے کہا کہ ایسے طلاق نہیں ہوتی اور ہم میاں بیوی کی حیثیت سے ساتھ رہے۔ پھر اس کے بعد 2012 میں پھر غصے میں آکر ایسا ہی پہلے تین بار بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘ اور اسی دن تقریبا دس منٹ بعد پھر بولا ’’میں تمہیں طلاق دیتا ہوں‘‘۔ پھر د...

وعدہ کے مطابق طلاق دینا کیسا؟

ایک لڑکے نے اپنی منگیتر سے میسیج پر لکھا کہ اگر اس کا بائیک پر سے ایکسیڈنٹ ہوگیا اور وہ معذور ہوگیا ٹانگوں سے تو وہ اس سے خدمت نہیں کروائے گا بلکہ اسے آزاد کردے گا پھر وہ توبہ کرتا ہے کہ یہ کیا کہہ دیا۔ کیا اب شادی کے بعد وہ ایسا کریں؟ (ذیشان)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں  اگر آپ کابائیک پر سے ایکسیڈنٹ ہوجاتاہے اورآپ ٹانگوں سے معذور ہوجاتے ہیں تو اس کے باوجودآپ کا شادی کے بعد  اپنی بیوی سے خدمت لینا اور اسے آذاد نہ کرنا...

حالتِ حیض میں تین طلاقیں

السلام علیکم ! حضور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر عورت کو حالت حمل میں تین طلاقیں دے دی جائیں تو کیا طلاق واقع ہو جاتی ہیں کہ نہیں۔۔۔۔۔۔ (محمد خاور ایوب، رنالہ خورد اوکاڑہ) الجواب بعون الملك الوهاب ہاں تینوں طلاق واقع ہوجاتی ہیں ، چاروں اماموں کا یہی مذہب ہے،اوریہی حکم قرآن وحدیث کا ہے،عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلانہ خیال ہیں ،اور شوہرایک ساتھ تین طلاق دینے کی وجہ سے سخت گنہگار ہوتا ہے، اور بغیر حلالہ شریعہ کے دوبارہ اس عورت س...

حاملہ کو طلاق ہوگی؟

السلام علیکم ! شوہر اگر اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو ہوجائیگی؟ (رضا، پی آئی بی کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب اں ہوجائیگی،عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلانہ خیال ہیں،قرآن وحدیث کا یہی حکم ہے،اور یہی چاروں اماموں کا  مذہب ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان۔  اسکنوھن من حیث سکنتم من وجد کم، ولاتضاروھن لتضیقواعلیھن، وان کن اولات حمل فانفقوا علیھن حتی یضعن حملھن۲؎۔  عدت والی عورتوں کو وہاں رہائش دو جہاں تم خود رہ...

تین طلاقوں کا مسئلہ

السلام علیکم۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک عزیز نے اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دیں اور پھر غیر مقلدین کے کہنے پر وہ بغیر حلالہ کے اپنی بیوی واپس لے آیا۔۔ اور ہم اہلِ سنت و الجماعت سے تعلق رکھنےکی بناء پر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ حرام ہے لیکن اب چند چیزیں طلب ِحل ہیں۔ (1) کیا ہم ان کے ساتھ قطعِ تعلق کر لیں؟ (2) اگر قطعِ تعلق کرتےہیں تو کس بنیاد پراور کیا صورت ہونی چاہیے؟ (3)ایک بندہ اعتراض کر رہا ہے...

طلاق کا مسئلہ

ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دی یہ کہہ کر ۱۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۲۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ۔ میں تجھے طلاق دیتا ہوں۔ کیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی؟ ایک ہی وقت میں ایک طلاق اور تین طلاق دینے میں کیا فرق ہے؟ کیا مرد کے پاس اس صورت میں رجوع کا حق ہوگا؟ (مشتاق احمد علوی، ایئر پورٹ روڈ، راولپنڈی) الجواب بعون الملك الوهاب  صورت  مسئولہ میں تین طلاقیں ہوگئیں ، عورت کا حاملہ ہونامنافی طلاق نہیں، یہ محض جاہلا...

طلاق کی شرح بڑھنے کی وجہ

معاشرے میں طلاق کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے اور اس کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے پلیز رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ ۔ (ھارون الرشید، الرحمن گارڈن، مکان نمبر 138، گلی نمبر7،بلاکA،لاہور سوٹر مل اسٹاپ)الجواب بعون الملك الوهاب طلاق کے اسباب میں سے اہم تریں سبب  علم ِدیں اوردین سے دوری ہے، جہاں والدین بچوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنےاور دنیاوی تعلیم دلوانے  کی کوشش اور محنت کرتے ہیں وہاں والدین کی یہ بھی ذمہ داری  اور فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی...