نکاح وطلاق  

کسی سے جبراً طلاق لی گئی تو کیا حکم ہے؟

اگر کوئی جان کی دھمکی دے کر طلاق دلوا دے اور خاوند جانتا ہے کہ اگر طلاق نہ دی تو دھمکی دینے والا جان۔لے لے گا، ایسے میں اگر طلاق دی جائے لیکن دل میں نیت نہ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ حالانکہ سنا ہے کہ جان بچانے کیلئے کفر کرنا بھی جائز ہے جبکہ دل سے نیت نہ کی جائےجواب دے کر اجر لیں الجواب بعون الملك الوهاب  جس پر جبر کیا گیا اگر اس نے زبانی طلاق دی تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی اگرچہ اس نے طلاق کی  نیت نہ کی ہو۔  اگر تحریری...

دلہن کم عمر یا تعلیم یافتہ بتائی گئی اور بعد میں اس کے خلاف پایا تو نکاح کا کیا حکم ہے؟ اور مہر دینا لازم ہوگا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اگر زید کو شادی سے پہلے مکمل جھوٹ بول کر دھوکھے میں رکھا گیا اور بیوی کی عمر ۱۲سال کم بتائی گئی، تعلیم یافتہ بتایا گیا جبکہ وہ بالکل ان پڑھ ہے۔ اسی طرح ذہنی صلاحیتیں، قابلیت ، اور فرمانبرداری سے بھی قاصر پائی گئی۔ کیا یہ نکاح جائز ہے؟ اور کیا اس طرح کے نکاح کی تنسیخ میں حق مہر پورہ دیا جائے گا؟ بینوا وتوجرو، جزاک اللہ (سید کامران علی شاہ بخاری قادری، وڈپگہ شریف، پشاور) الجواب بعون الملك الوهاب اللّٰھم اھد ھدایۃ الحق و...

اکیلے نکاح کرنا صرف لڑکا اور لڑکی کا شرعاً حکم

سلام! میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ جب لڑکا لڑکی گھر یا کمرے میں اکیلے ہوں اور انہیں خوف ہو کہ ہم سے کچھ غلط کام ہوجائے گا اگر وہ اس موقع پر تنہا نکاح کرلیتے ہیں ایجاب قبول کرلیتے ہیں تو اس صورت میں نکاح ہوجائے گا یا نہیں؟؟ اگر ہوگا تو درست ہوگا؟؟ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔ (عبد القدیر، قصبہ کالونی کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں ہرگزنکاح درست نہیں ہوگا اورتنہاایجاب وقبول کے بعد جماع حرام اور اشد حرام ہو گا ۔ کیونکہ نکا ح...

غیر سید کا نکاح سیدہ سے شرعی حکم؟

اسلام علیکم سوال یہ ہے کیا ایک غیر سید کسی سیدہ سے نکاح کر سکتا ہے ؟ معلوم چلا ہے کہ اس موضوع پر علماء اور اصفیاء کے درمیان اختلاف ہے۔ اگر اس اختلاف کو سامنے نہ رکھیں بلکہ حقیقت مسئلہ جیسے ہند میں مسلمانوں کی پریشانی ان کی مشکلات کے حل کا سوچ کر کسی سیدہ سے نکاح کیا جائے تو یہ عمل کیسا ہے جواب ارسال فرمائیں شکریہالجواب بعون الملك الوهاب سیدہ کا نکاح  غیرسید سے جبکہ وہ عالم ،دینداراورعامل ہو جائز ہے فتاوٰی رضویہ میں ہے  نعم اذاکان دینا...

کیا بولتے ہوئے طلاق کا ارادہ کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے

سلام! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے اپنے گھر والوں کو ڈرانے کے لیے کسی معاملے میں اپنی بات منوانے کے لیے اپنی بیوی کے متعلق یہ کہا ’’ میں اس کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں اور اس کو فارغ کردیتا ہوں‘‘ ۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟ (بندہ، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب سائل کے اپنے سوال میں سچا ہونے کی صورت میں حکم شرعی یہ ہے کہ صورت مسئولہ میں طلاق نہیں ہوئی ، کیونکہ آپ کا یہ کہنا کہ ’’ میں اس (یعنی بیوی)کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں ا...

حق مہر "عمرہ کرانا"مقرّرکرنا

السلام عليكم، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کی حق مہر میں نقد و زیور کے بجائے عمرہ کی شرط طے کرا سکتے ہیں؟ فقط عبداللہکراچی ۔الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق و الصواب عمرہ کرانےکو مہر مقرر کرنا درست نہیں۔ چنانچہ فتاوٰی ہندیہ میں:ج۱،ص ۳۰۳پرہے "وغذا تزوجہ ۔۔۔علی الحج والعمرة ونحوہما من الطاعات لا تصح التسمیة عندنا"جس شخص نے نکاح عبادات میں سے حج یا عمرہ وغیرہماپرکیا تو یہ (حج اور عمرہ )مہر مقرر کرنا درست نہیں...