شوگر اور بلڈ پریشرہائی کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم؟
کیافرماتے ہیں علماء کہ ميرا شوگر اور بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہے ۔ اب آپ بتائیں میرے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر واقعی آپ کی طبیعت ایسی ہے جیسا کہ آپ نے بیان کیا جس کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہو گیاہے اور نہ آئندہ کبھی طبیعت روزہ رکھنے کے قابل ہونے کی امید ہے تو پھر ہر روزہ کے بدلے میں فدیہ یعنی ہر روزہ کے بدلے میں دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا صدقہ فطر کی م...