غسل کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں میں سے آئل چھڑانا لازمی ہے
السلام علیکم ! غسل کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں میں سے آئل چھڑانا لازمی ہے ؟ (محمد حامد رضا ، پی آئی بی کالونی، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب غسل ِفرض ہو یاغسل ِاستراحت کسی غسل کے لیے سر اور داڑھی کے بالوں سے آئل چھڑانا ضروی نہیں۔ فتاوٰی رضویہ میں در مختارکےحوالےسےہے: لایمنع الطہارۃ خر ء ذباب وبرغوث لم یصل الماء تحتہ وحناء فـــــ ۱ ولو جرمہ بہ یفتی ودرن ودھن ودسومۃ وتراب وطین ولو فی ظفر مطلقا ای قرویا اومدنیا فی الاصح بخلاف نحوعجین...