کیا ہر عمرہ کے بعد حلق کروانا ضروری ہے؟
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو بندہ سعودیہ میں رہتا ہے اور ہر ماہ بعد عمرہ کرتا ہے۔ کیا وہ ہر بار حلق کروائے؟کیونکہ یہاں دیکھنے میں آیا ہے کہ جودوسرا یا تیسرا عمرہ کرتا ہے وہ اپنے سر کے چاروں طرف سے بالوں کو قینچی سے کاٹ لیتا ہے۔کیا ایسا کرنے سے حکم ادا ہو جائیگا؟ الجواب بعون الملک الوہاب مرد کو اختیار ہے کہ وہ عمرہ یا حج کے احرام سے باہر آنے کیلئے حلق کروائے(یعنی سر منڈائے) یا تقصیر( یعنی بال ...