بارہ ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات یا ولادت؟
باره ربيع الاول رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی وفات یا ولادت ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب حضور پُر نورامام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مفتی بہ قول کے مطابق12ربیع الاول ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن اس سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:" سائل نے یہاں تاریخ سے سوال نہ کیا اس میں اقوال مختلف ہیں ۔دو ،آٹھ ،دس ،بارہ ،سترہ ،اٹھارہ، بائیس ،سات قول ہیں مگر اشہر و اکثر ماخوذ ومعتبر بارھویں ہے مکہ...