مفتی محمد رمضان تونسوی  

کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لئے الگ وضو کرنا ضروری ہے ؟

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق  غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے  وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو  کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا  وضو کرنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سنت کے مطابق غسل  کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔...

کسی سے جبراً طلاق لی گئی تو کیا حکم ہے؟

اگر کوئی جان کی دھمکی دے کر طلاق دلوا دے اور خاوند جانتا ہے کہ اگر طلاق نہ دی تو دھمکی دینے والا جان۔لے لے گا، ایسے میں اگر طلاق دی جائے لیکن دل میں نیت نہ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ حالانکہ سنا ہے کہ جان بچانے کیلئے کفر کرنا بھی جائز ہے جبکہ دل سے نیت نہ کی جائےجواب دے کر اجر لیں الجواب بعون الملك الوهاب  جس پر جبر کیا گیا اگر اس نے زبانی طلاق دی تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی اگرچہ اس نے طلاق کی  نیت نہ کی ہو۔  اگر تحریری...

گھر خریدا نیت یہ کی کہ نفع ملا تو بیچ دے گا تو زکوۃ واجب ہے؟

ایک شخص نے اپنی رہائش کے علاوہ ایک اور  گھر اس لئے خریدا کہ اگر اس کو نفع ملے گا تو وہ اس کو بیچ دے گا تو کیا یہ مال تجارت میں شمار ہوگا اور کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایسے شخص پر زکوۃ واجب نہیں ہے کیونکہ یہ گھر مالِ تجارت میں شمار نہیں ہوگا۔ درمختار میں ہے: "ولو نوی التجارۃ بعد العقد او اشتریٰ شیئا للقنیۃ ناویاً انہ ان وجد ربحا باعہ لا زکاۃ علیہ" یعنی اگر وہ عقد کے بعد نیت تجارت کرے یا کوئی چیز رکھنے کے لئے خریدے اس نیت...

بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحبِ نصاب ہوں اور میں نے ایک جگہ بی سی ڈالی ہو ئی ہے اور اتفاق سے میری بی سی نکل آئی ہے اور میں مکمل رقم Receiveکر چکا ہوں۔ اور میں نے باقی  مزیدبی سی کی رقم بھی جمع کروانی ہے۔ تو کیا اس باقی رقم (جو بی سی کی دینی ہے)پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ اور کیا باقی اقساط منہا ہوں گی یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب بی سی کی جتنی قسطیں باقی ہیں وہ مِنہا(جدا)  کرکے بقیہ رقم  اگر نصاب کی مق...