ضیائی نماز  

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوتمام نمازوں کی قضاء ختم کرنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو زندگی میں ایک دفعہ قضاء عمری نماز ادا کرنے سے گذشتہ زندگی کی تمام اول قضاء نمازیں ادا کر لی جائیں تو کیا گناہ تو نہیں ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب قضائے عمری کامذکورہ طریقہ محض باطل وجہالت وبدعت ہے اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ اس طرح کے ا یک سوال کے جواب میں فرماتے  ہیں:" ایں طریقہ کہ بہر تکفیر صلوات فائتہ احداث کردہ اند بدعت ...

نماز میں رکوع ترک کیا تو اسے کیسے ادا کرے؟

السلام علیکم! جناب میرا سوال یہ ہے کہ اگر نماز میں رکوع رہ جائے تو اس کو کیسے ادا کریں کیونکہ رکوع تو فرض ہے، سجدہ جائے تو وہ تو اگلی رکعت یا جہاں یاد آئے تو وہاں کر کے سجدہ سہو کریں تو نماز ہوجائیگی لیکن رکوع رہ جائے  تو کیا طریقہ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب کسی رکعت کے دو سجدوں میں سے اگر ایک سجدہ رہ جائے تو جس وقت یاد آئے کرلے اور سجدہ سہو کرے۔ اور اس چھوٹے ہوئے سجدے کو آخر میں بھی کرسکتا ہے پھر سجد سہو کرکے اپنی نماز مکمل کرے۔ اور اگر ک...

مسجد میں جوتے پہن کر نماز کا حکم

مسجد میں جوتے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب سخت اور تنگ پنجے کاجوتا جوسجدہ میں انگلیوں کاپیٹ زمین پررکھنےاوران پر زوردینے سے مانع ہو ایسا جوتا پہن کرنماز پڑھنامذہب مشہورہ و مفتی بہ قول کے مطابق سرے سے نماز کو فاسد کر دیتا ہے کیونکہ جب پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پرنہ لگاسجدہ نہ ہوا اور جب سجدہ نہ ہوا نماز نہ ہوئی۔اوراگر اسی طرح کے جوتے ہوں کہ سنت سجدہ  میں بھی خلل نہ ڈالیں تو اگر وہ نئ...

پینٹ کو فولڈ کر کے نماز پڑھنے کا حکم؟

کون سے علماء کے مطابق پینٹ کو فولڈ کرنے سے نماز مکروہِ تحریمی ہوتی ہے اور کون سے علماء کے مطابق اس سے نماز مکروہِ تحریمی نہیں ہوتی ؟ (محمد جنید طاہر،لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب علماء اہل سنت وجماعت بریلوی کے نزدیک پینٹ فولڈ کرکےنمازپڑھنا  مکروہِ تحریمہ واجب الاعادہ ہے۔اور علماء دیوبندکے نزدیک  نماز مکروہِ تحریمی  نہیں ہے ۔...

اگر قریب اہل سنت کی مسجد نہ ہو تو نماز کا حکم؟

جس کے گاؤں میں نزدیکی اہل سنت کی مسجد نہ ہو وہ اپنی جماعت کا کیا کرے، بس اکیلے گھر میں پڑھے؟ (طیب، مردان)الجواب بعون الملك الوهاب جمہورعلماءکے نزدیک جماعت کے ساتھ نمازپڑھنا واجب ہے نہ کہ کسی خاص مسجد میں ،کیونکہ نبی اکرم ﷺکا فرمان ہے کہ "أعطيت خمساً لم يعطهن أحد قبلي: جعلت لي الأرض طيبة وطهوراً ومسجداً، فأيما رجل أدركته الصلاة صلى حيث كان"                  &nbsp...

کیا سنت نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا اور بندہ صرف ثواب سے محروم ہوتا ہے؟(

کیا سنت نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا اور بندہ صرف ثواب سے محروم ہوتا ہے؟(خورشید احمد)الجواب بعون الملك الوهاب سنّتِ مؤکدہ کا ترک گناہ اور پڑھناثواب ہے ،اور نادراً ترک کرنے والے  پر عتاب اور اس کا عادی  مستحق ِعذاب  ہے ۔اورسنّتِ غیر مؤکَّدہ کا پڑھنا ثواب اور نہ پڑھنااگرچہ عادۃ ہو سببِ عتاب نہیں ہے ۔ بہارشریعت میں ہے ۔     سنّتِ مؤ کَّدہ: وہ جس کو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو ،البتہ بیانِ جواز کے ...

امام سے متعلق سوال؟

السلام علیکم، ایک امام جو گستاخ صحابہ کرام روافض کے ساتھ سنی لڑکے یا لڑکی کا نکاح پڑ ہائے، اور یہ عمل باربار کرتا ہو، اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔ (عبد اللہ ، چکوال)الجواب بعون الملك الوهاب بر تقدیرصدق سائل مذکور فی السوال  امام کو امامت کا منصب سوپنا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ۔کیونکہ شیعہ تین قسم  کےہیں،غالی ،سبّی اور تفضیلی۔ان میں سے غالی بالاتفاق کافر ہیں اور سبّی فقہاکے نزدیک کافر اورمتکلمیں...

دوران نماز بار بار ریح خارج ہو تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم! جی مجھے نماز میں وضو ٹوٹ جانے کی شکایت ہے یعنی ہوا کا خارج ہونا میں بہت پریشان ہوں اس کا اسلام میں کوئی آسان سا حل؟ میں بار بار وضو بھی کرتا ہوں؟ (آصف حسین، سعودی عرب) الجواب بعون الملك الوهاب وہ شخص جس کو ریح خارج ہونے کی ایسی  بیماری ہوکہ ایک نماز کاپوراوقت گزر جائےاور وہ ہرطرح کی کوشش کے باوجودوُضو کے ساتھ فرض  نمازادا نہ کرسکےبلکہ ہرباردوران نماز ریح    کا اخراج ہوتا رہےتو وہ شخص شرعا معذور ہے ۔ اس &...

دوسرے کی نماز کی اقتداء کرنے کا حکم

سلام! کیا اکیلے شخص کے ساتھ جو پہلے سے نماز پڑھ رہا ہو، معلوم نہیں فرض یا کیا نیت ہے اس کی ، کیا اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں ؟جزاک اللہ خیرا (محمد مسعود)الجواب بعون الملك الوهاب  اگرتنہاشخص نماز پڑھ رہا ہو اور معلوم نہیں کہ فرض پڑھا رہاہےیا واجب ،اور دوسراکوئی شخص اس  کی نماز میں شامل ہوناچاہے تو شامل ہو سکتا ہے ،اسے چاہیے کہ اسی وقت جماعت کی نیت کر لے۔ اوراگروہ اکیلا ہو تو امام کے دائیں طرف کھڑا ہوجائے، پھراگر کوئی  دوسرا شخص آ ...

دیوبندی عقیدے والے امام اور وہابی عقیدے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

دیوبندی عقیدے والے امام اور وہابی عقیدے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم (۱)کیا سنیوں (بریلویوں )کی نماز دیوبندی امام کے پیچھے ہو جاتی ہے ؟ (۲)اگر دیوبندی امام کے پیچھے بریلویوں کی نماز ہو جاتی ہے تو اس کا وہی درجہ ہو گا جو بریلوی امام کے پیچھے پڑھنے کا ہے ؟ (۳)کیا سنیوں (بریلویوں )کی نماز اھل ِحدیث امام کے پیچھے ہو جاتی ہے ؟ (۴)اگر بریلویوں کی اھلِ حدیث امام کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے تو اس کا درجہ وہی ہو گا جو ایک سنی امام کے پیچھے نماپڑھنے ک...