کپڑے پاک کرنے کاطریقہ
حضور میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ اگر کپڑوں پر پاخانہ لگ جائے اور اس کو نل کے نیچے دھو لیا گیا بغیر رگڑے اس کے بعد نجاست کا کچھ حصہ یا اثر اور رنگ کپڑے پر باقی رہے تو کیا کپڑا ناپاک ہوگا یا پاک۔ مفتی صاحب جلدی جواب دیجئے گا مجھے مختلف وسوسے اس بارے میں آتے ہیں ۔ شکریہ (بلال لطیف، لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب بے احتیاطی سے صرف کپڑے کو نل کے نیچے دے کر اوپر پانی ڈال دینے سے کپڑا پاک نہیں ہوگا۔ بلکہ اچھی طرح خوب رگڑ کر صاف کرناہوگا، یہاں تک کہ نجا...