یہ روایت من گھڑت ہے"حضرت بلال نے اذان نہ دی تو فجر طلوع نہ ہوئی"

04/19/2016 AZT-18970

یہ روایت من گھڑت ہے"حضرت بلال نے اذان نہ دی تو فجر طلوع نہ ہوئی"


 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس واقعہ کے بارے  میں جو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں مشہو ر ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اذان دیتے تو وہ "شین" کی ادائیگی صحیح نہیں اداکرتے تھے  توبعض لوگوں  نے اعتراض کیا اور حضورﷺ کو شکایت کی تو حضور ﷺ نے دوسرا مؤذن مقرر کر دیا ۔ تو جب حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  اذان نہیں دی تو صبح بھی طلوع نہیں  ہوئی۔اگر اس واقعہ کی قرآن و حدیث میں کوئی حقیقت ہو تو برائے مہربانی حوالہ کے ساتھ بیان فرمائیں۔

الجواب بعون الملك الوهاب

آپ نے جو واقعہ بیان کیا اس کی قرآن وحدیث میں کوئی حیثیت نہیں ۔ یہ سراسر من گھڑت اور بالکل جھوٹ ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔[فتاویٰ شارح بخاری ،عقائد صحابہ کرام، جلد 2،صفحہ 38،مطبوعہ مکتبہ دارالمدینہ کراچی]

  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی
  • رئیس دارالافتاء مفتی محمد اکرام المحسن فیضی

متعلقہ

تجویزوآراء