قرض لینے اور دینے والے پر زکوٰۃ  

قرض دار پر زکوۃ کا حکم

مکان تعمیر کرنے کیلئے میں نے قرض لیا  تو کیا مجھ پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ صاحبِ نصاب ہیں یعنی  آپ کے پاس (1):ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(2): یا ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (3): یا  چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی   مالیت کا مال ِ تجارت۔ (4):یا چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی مالیت کے پیسے ہیں۔ اور ان پر سال بھی گزر چکا ہے تو آپ اپنے قرض کے پیسے  اپنی   زکوۃ والے مال سے مِنْہا(مائنس)...

مکان کی اقساط مِنھا ہوں گی

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جس نے بینک سے قرضہ لیا ہوا ہے اوروہ شخص ہر ماہ  کی قسط کے حساب سے بینک میں رقم اداکرتا ہے۔کیا زکوٰۃ ادا کرتےوقت ِقرض کی اقساط رقم کو کل مال میں ملا کے زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی یا اقساطِ قرض کی رقم کو نکال کر  بقیہ رقم میں زکوۃ ادا کرنا ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب قرض کی جس قدرقسطیں باقی ہیں تمام کو  نکالنے کے بعد اگر مال بقدرِ نصاب باقی ہے  تو زکوٰۃ واجب ہو گی ورنہ نہیں۔ ليكن سودکی ...

بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتیان دینِ متین! میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ لوگ گھروں میں کمیٹی ڈالتے ہیں تو اس کمیٹی والی رقم میں کب اور کس رقم پر زکوٰۃ واجب ہو گی جبکہ وہ کمیٹی نکلی نہیں ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب جتنی رقم کمیٹی میں جمع کروادی ہے اگر نصاب جتنی ہے یا دوسرے  مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو اس پر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی اور شرائط پائے جانے پر سال بسال واجب ہوتی رہے گی۔ مگر واجب الادا اس وقت ہے جب وصول ...

بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحبِ نصاب ہوں اور میں نے ایک جگہ بی سی ڈالی ہو ئی ہے اور اتفاق سے میری بی سی نکل آئی ہے اور میں مکمل رقم Receiveکر چکا ہوں۔ اور میں نے باقی  مزیدبی سی کی رقم بھی جمع کروانی ہے۔ تو کیا اس باقی رقم (جو بی سی کی دینی ہے)پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ اور کیا باقی اقساط منہا ہوں گی یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب بی سی کی جتنی قسطیں باقی ہیں وہ مِنہا(جدا)  کرکے بقیہ رقم  اگر نصاب کی مق...