خاندان ِصدیق اکبر رضی اللہ عنہ
ازواج کی تعداد: آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ازواج کی تعداد چار ہے آپ نے دو ۲ نکاح مکۂ مکرمہ میں کیے اور دو ۲ مدینہ منورہ میں۔ پہلا نکاح اور اس سے اولاد: پہلا نکا ح قریش کے مشہور شخص عبد العزی کی بیٹی امّ قتیلہ سے ہوا بعض کے نزدیک اس کا نام امّ قتلہ ہے، یہ قریش کے قبیلہ بنو عامر بن لوی سے تعلق رکھتی تھیں۔اس سے آپ کے ایک بڑے بیٹے حضرت سیدنا عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ایک بیٹی حضرت سیدتنا اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا پیدا ہوئیں۔ دوسرا نکاح اور ا س...