اولادِ امجاد  

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ

اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ صدّیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نام ونسب: اسمِ گرامی:سیّدہ عائشہ۔لقب: صدّیقہ، عفیفہ، طیّبہ،حبیبۃ  رسول اللہ، حبیبۃ الحبیب، حُمَیْرَاء۔کنیت:اُمِّ عبداللہ۔خطاب: اُمّ المؤمنین۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سیّدہ عائشہ بنتِ ابوبکر صدّیق بن ابو قحافہ بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مُرّہ بن کعب بن لوی۔ آپ کی والدہ محترمہ کانام زینب،  لقب ’’اُمِّ رومان‘‘  تھا،  جن کا سلسلۂ نسب حضورﷺ ...

اسماء بنت ابی بکر

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی ا للہ تعالیٰ عنہ کے سب سے بڑے بیٹے حضرت سید ناعبد اللہ بن ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سگی بہن ہیں اور آپ ہی حضرت سیدنا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے بڑی بیٹی ہیں، ہجرت کے موقع پر زاد سفر باندھنے کےلیے کوئی کپڑا نہ تھا آپ نے ہی اپنے کمر بند کے دو ٹکڑے کر کے باندھا تھا اس وقت سے آپ ذَاتُ النَطَاقَیْن کےلقب سے مشہور ہوگئیں۔حضرت ...

حضرت سیدنا محمد بن ابی بکر

حضرت سیدنا محمد بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ابو القاسم ہے ، اور قریش کے بڑے پارسالوگوں میں شمار ہوتا ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ولادت حجۃ الوداع کے موقع پرہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پرورش امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمائی۔حضرت سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو مصر کا گورنر بنایا تھا مگر وہاں کا چارج سنبھالنے سے قبل حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا و...

حضرت سیدنا عبد اللہ بن ابی بکر

حضرت سیدنا عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہما یہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سب سےبڑے بیٹے ہیں، قدیم الاسلام اور صحابیٔ رسول بھی ہیں۔ مکہ،حنین اور طائف کی فتوحات میں سرکارِدو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ ساتھ رہے ہیں۔ ہجرت نبوی میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قریش کی دن بھر کی خبریں رات کو غار ثور پہنچاتے تھےغار میں رات گزار کر صبح ہی صبح اندھیرے میں مکہ آجاتے۔ سفر ہجرت کا رہبر عبد اللہ بن اریقط جب نبی اکرم نور مجسم صلی تعالیٰ علیہ والہ و...

حضرت سیدنا عبد الرحمٰن بن ابی بکر

ان کی کنیت ابو عبد اللہ ہے، صلح حدیبیہ کے موقع پر ایمان لائے، ہجرت مدینہ کی سعادت بھی حاصل کی، کاتب وحی مقرر ہوئے، بہت ہی بہادر تھے۔ دور جاہلیت اور دور اسلام دونوں مین ان کی بہادری کے واقعات بہت مشہور ہیں اور خصوصاً فتوحات شام میں ان کی جنگی مہارت اور جذبۂ جہاد قابلِ ستائش ہے، عراق کا مشہور شہر بصرہ آپ ہی کے ہاتھوں فتح ہوا۔ جنگ بدر میں کفار کے ساتھ تھے۔ پھر اللہ نے ان پر اور ان کی والدہ سیدتنا امّ رومان بنتِ عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر اپنا خصوص...

حضرت سیدہ اُ م کلثوم بنتِ ابو بکر صدیق

سیدہ اُ م کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، آپ اپنی والدہ حبیبہ بنت خارجہ بن زید کے پیٹ میں تھیں کہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال ہوگیا اور بوقتِ وصال آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہی کی پیدائش کی بشارت اور وراثت کی وصیت فرمائی تھی اور یوں صدیق اکبر کی وفات کے بعد ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ حضرت سیدتنا ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضرت سیدنا ط...