عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا
عبد اللہ بن محمد ابو بکر المعروف ابنِ ابی الدنیا رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: آپ کا نام عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان ابن ابی الدنيا قرشی اموی۔کنیت: ابو بکر۔ اور آپ ابنِ ابی الدنیا کے نام سے مشہور ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادتِ باسعادت208 ھ میں بغداد میں ہوئی۔ تحصیلِ علم: آپ کے مشائخ میں احمد دورقی، علی بن جعد جوہری، زُہیر بن حرب، ابوعبید قاسم بن سلام، داود بن رشید خورازمی، محمد بن سعد کاتبِ واقدی، امام بخاری اور امام ابوداؤد وغی...