علمائے اسلام  

حضرت سیدمحمدگیسودراز

حضرت سیدمحمدگیسودرازرحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:  اسمِ گرامی: محمد۔ کنیت: ابوالفتح ۔القاب:صدرالدین،ولی الاکبر،الصادق،اورزیادہ"خواجہ بندہ نواز گیسودراز"کےلقب سےمشہور ہیں۔ والد کا اسمِ گرامی: سیدیوسف حسینی  رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمۃ اللہ علیہ سےبیعت تھے،اور حضرت خواجہ نصیرالدین محمود رحمۃ اللہ علیہ کےروحانی فیوض سےبھی مستفیدہوئےتھے۔ سیدراجہ کہلاتھے۔آپ ہروقت عبادت وریاضت میں مصروف رہتے تھے۔اپنےنفس کےساتھ...

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی

قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰؁ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰؁ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،...

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام  ونسب: اسمِ گرامی:محرم علی،المعروف محمد علی شاہ۔خیرآباد کی نسبت سے "خیرآبادی" کہلاتے تھے۔لقب: شیخ الاسلام۔ والد کا اسمِ گرامی: مولانا شاہ شمس الدین خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔آپ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم اللہ دیا خیر آبادی قدس سرہ اور حضرت شیخ سعد خیرآبادی قدس سرہ کی نسل سے تھے۔ آپ ایک علمی خاندان کے چشم وچراغ تھے۔تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 11...

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی

حضرت شاہ لطف اللہ چشتی  علیہ الرحمۃ آپ حضرت بھیکھہ چشتی کے مرید اور خادم تھے انبالہ میں رہتے تھے ابھی بچے ہی تھے تو حضرت شاہ بھیکھہ چشتی نے آپ کو اپنی پرورش میں لے لیا دین اور دنیوی علوم سکھائے آپ نے ایک کتاب ثمرۃ الفواد کے نام پر لکھی جس میں شاہ بھیکھہ کی کرامات اور مقامات کا ذکر ہے۔ آپ بروز ہفتہ بیس (۲۰) ذیقعد ۱۱۸۶ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار جالندھر سے ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ شد چو لطف اللہ با لطاف آلہٖ بعد فوت خود بقرب حق قبول کن رقم اہل نظ...

شاہ بہاءالدین باجن برہان پوری

حضرت شاہ بہاءالدین باجن برہان پوری رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ بہاء  الدین۔تخلص:باجن۔لقب:ادیبِ اول اردو،صاحبِ علم وعرفاں۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت شیخ بہاء الدین شاہ باجن بن حاجی معزالدین بن علاء الدین بن شہاب الدین بن شیخ ملک بن مولانا احمد خطابی مدنی علیہم الرحمۃ والرضوان۔آپ امیرالمؤمنین حضرت عمر بن خطاب﷜ کےبھائی ہبل بن خطاب کی  نسل سےہیں۔آپ کےجد اعلیٰ حضرت شیخ احمد خطابی مدنی﷫حضرت ابو مدین ﷫کےمریدین میں سےتھے۔ علوم...

حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی

حضرت شاہ نظام الدین اورنگ آبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی۔آپکا سلسلہ ٔ نسب  شیخ الشیوخ حضرت  شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے،اس لئےآپ "صدیقی"ہیں۔آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان سے تھیں۔ تاریخِ ولادت:  آپ کی ولادت باسعادت  1060ھ،بمطابق 1...

حضرت سید ابو صالح موسی جنگی دوست

حضرت سید  ابو صالح  موسیٰ  جنگی  دوست  حمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: سید موسیٰ ۔ کنیت: ابو صالح۔ لقب: جنگی دوست۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:  سید ابوصالح  موسیٰ جنگی دوست،بن سید ابو عبد اللہ الجیلانی، بن سید یحییٰ زاہد، بن سیدمحمد،بن سیدداؤد،بن سیدموسیٰ ثانی،بن سید عبداللہ، بن سید موسیٰ الجون،بن سیدعبداللہ المحض،بن سیدحسن المثنیٰ،بن سیدنا امام المتقین سیدنا امام  حسن،بن امیرالمؤمنین سیدنا علی کرم اللہ وجہ الک...

شیخ جمالی دہلوی سہروردی

شیخ جمالی  دہلوی سہروردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: حامد بن فضل اللہ ،بعض مؤرخین کے نزدیک آپ کا نام جلال خان عرف جمالی ہے۔لقب: شیخ جمالی،درویش جمالی،جما ل الدین فضل اللہ ۔"کمبوہ"قبیلہ سے تعلق کی وجہ سے"جمالی کمبوہ" بھی کہا جاتا ہے۔تخلص: جمالی۔والد کا اسمِ گرامی: فضل اللہ تھا۔(آثار شیخ جمالی:150) تاریخِ ولادت: آپ /862ھ،بمطابق 1458ء کو پیدا ہوئے۔(ایضاً) تحصیلِ علم: صغرسنی میں آپ کےسرسےوالد کاسایہ اٹھ گیا تھا۔اپنی خداداداست...

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی

صاحبزادۂ بانی شمس العلوم حضرت مولانا قاسم سیالوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بانیٔ شمس العلوم جامعہ رضویہ حضرت علامہ غلام محمد سیالوی دامت برکاتہم العالیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا قاسم سیالوی بروز ہفتہ ۹ ذی القعدۃ ۱۴۳۷ہجری بمطابق ۱۳۔اگست ۲۰۱۶ء حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون...