علمائے اسلام  

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی

حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت مولانا عبدالرشید مجددی﷫۔لقب:جامع شریعت وطریقت۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ عبدالرشید مجددی بن  حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی بن مولانا شاہ ابو سعید مجددی رام پوری بن شاہ صفی القدر بن شاہ عزیز القدر بن شاہ عیسیٰ بن خواجہ سیف الدین  بن خواجہ محمد معصوم سرہندی بن امام ربانی حضرت مجدد الفِ ثانی (علیہم الرحمۃ والرضوان)۔(تذکرہ کاملان رام پور:219/تذکرہ عل...

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت

شیخ الاسلام حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:سید جلال الدین بخاری۔کنیت: ابو عبداللہ۔لقب: جہانیاں جہاں گشت،مخدوم جہانیاں،سیاح عالم۔آپ کانام اپنےجدبزرگوار مخدوم العالم حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری﷫ کےنام پر رکھاگیا۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت سید جلال الدین مخدوم جہانیاں جہاں گشت بن سید احمد کبیر بن حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری بن حضرت سید علی بن حضرت سید جعفر بن حضرت سید محمد بن حضرت سید محمود ۔الیٰ آخرہ۔علیہم الرحمۃ...

بہاء الدین شطاری جنیدی

حضرت شیخ بہاء الدین شطاری﷫ نام و نسب: اسمِ گرامی:  حضرت شیخ بہاء الدین﷫۔ لقب: شطاری،جنیدی۔ سلسلۂِنسب اس طرح ہے: حضرت  شیخ بہاء الدین شطاری قادری جنیدی بن شیخ ابراہیم بن شیخ عطاء اللہ انصاری﷭۔آپ کاتعلق قصبہ ’’جنید‘‘ سے تھا۔جو مضافاتِ سرہند میں واقع ہے۔اسی کی نسبت سےآپ ’’جنیدی‘‘ کہلاتے ہیں۔ تاریخِ ولادت: کُتبِ سیّر آپ کی تاریخِ ولادت کےبارے میں خاموش ہیں۔تقریباً آپ کی ولادت باسعادت نویں صد...

غازی عبدالقیوم شہید

 غازی عبدالقیوم شہیدرحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:غازی عبدالقیوم خان شہید﷫۔والد کااسم گرامی:عبداللہ خان علیہ الرحمہ۔لقب: غازی ِاسلام،محافظ ناموس مصطفیٰﷺ۔آپ کاتعلق  غیوروبہادرقوم پٹھان سےتھا۔آپ کاتعلق ایک غریب اور مذہبی گھرانےسےتھا۔1932ء میں ان کےوالدِگرامی عبداللہ خان کاانتقال ہوگیا۔ تاریخِ ولادت: غالباً آپ کی ولادت باسعادت 1330ھ مطابق 1912ء کو’’غازی آباد‘‘ضلع ہزارہ میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:غازی عبد القیوم خا...

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی

حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر رضوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ پیرمحل:شیخ الحدیث سنی علماء بورڈ کے ڈوثیرنل وائس چیئر مین مولانا مفتی محمد اکبر رضوی علالت کے باعث بروز ہفتہ ۱۴ ذی الحجۃ ۱۴۳۷ ہجری بمطابق ۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء کو بقضائے الہی انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعداز نماز مغرب اقبال پارک عیدگاہ میں ادا کی گئی ۔  ...

حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل

حضرت سیدنا امام مسلم بن عقیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) تھا۔ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ ر...

حضرت حاجی حسن سخی بابا منگھو پیر

حضرت حاجی حسن سخی بابا منگھو پیررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ           حضرت حافظ  حاجی حسن المعروف سلطان بابا منگھو پیر کا سالانہ عرس شریف آٹھ ذی الحجہ کو ہوتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سخی سلطان منگھو پیر روحانی بزرگ اور بابا فرید گنج شکر کے مریدوں میں سے ہیں۔ دوسرے ترجمانوں کے مطابق آپ حضرت شاہباز قلندر کے مرید ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی دستاویز شاید مزار کے سابق متولی کے پاس موجود ہے۔     &nb...

حضرت سید برہان الدین قطب عالم

حضرت سید برہان الدین قطب عالم  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت قطب عالم،عالم میں مشہورہوئے۔ خاندانی حالات: آپ مخدوم جہانیاں جہاں گشت حضرت سیدجلال الدین بخاری کے پوتے ہیں۔ نام: آپ کانام سیدبرہان الدین ہے۔ لقب: آپ کالقب"قطب عالم "ہے،اسی لقب سے آپ مشہورہوئے۔ گجرات میں آمد: آپ وطن سےہجرت کرکےگجرات تشریف لےگئےاورگجرات ہی کواپنی رشدوہدایت کا مرکز بنایا۔ وفات: آپ نے۸ذی الحجہ ۸۵۷ھ کوانتقال فرمایا۔۱؎مزارمبارک بتوہ میں ہے،جواحمدآبادکےقریب ہے۔ سیرت:...

امام محمد باقر

حضرت سیدنا امام محمد باقر﷜ نام ونسب:اسمِ گرامی:سیدامام محمد۔(آپ کانام جدامجد سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے نامِ نامی اسمِ گرامی پررکھاگیا)کنیت:ابوجعفر۔لقب:باقر،شاکر،ہادی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت امام محمد باقر بن علی زین العابدین بن سیدنا امام حسین بن علی المرتضی ۔ آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی سیدہ فاطمہ بنت سیدنا امام حسن تھا۔ یہ آپ کی خصوصیات میں سے ہیں کہ آپ کاسلسلہ نسب دونوں طرف سے سیدالانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ ﷺ تک پہنچتاہے۔(رضوان اللہ...